نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ایما پر پورے ملک میں کلین انڈیا مشن بیداری 2۔0 منایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ بیداری مہم یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک منایا جائے گا۔ آج جامعہ ہمدرد کیمپس میں این ایس ایس یونٹ کے ذریعہ صفائی بیداری 2۔0 کے سلسلے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ شیخ الجامعہ پروفسر محممد افشار عالم صاحب کی صدارت میں 70 سے زیادہ اہلکاروں نے نہ حصّہ لیا بلکہ انہوں نے ادارے کی سڑکوں کو صاف کرتے ہویے کثیر مقدار میں کوڈ ا اکٹھا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم اور این ایس ایس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر خورشید احمد انصاری نے اس مہم میں شرکت کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ شیخ الجامعہ کی قیادت میں یہ ادارہ تعلیم و تحقیق کے میدان میں ترقی کی منزلیں طے کرتا ہوا اپنے سماجی سروکاروں کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی ترقی میں سرگرم ہے۔ اس صفائی بیداری مہم میں ڈی ایس ڈبلو پروفیسر ریشما نسرین، رجسٹرار سید سعود اختر، پروکٹر سرور عالم، وغیرہ کے علاوہ شعبۂ جات کے صدور بلخصوص انور حسین خان، مجیدہ یونانی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منہاج احمد، ڈپٹی پراکٹر سعید انسا کے علاوہ انتظامیہ کے افسران، اساتذہ کرام و دیگر ملازمین شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز