نئی دہلی: ساحل کو صاف ستھرا بنانے اور اس کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے پیر سے ’سوچھ -نرمل تٹ ابھیان‘ کی شروعات کی ہے۔ ایک ہفتے کی یہ مہم 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 چنندہ ساحلوں پر 17 نومبر تک چلائی جائے گی۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گجرات، دمن اور دیو، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، پڈوچیری، آندھر پردیش اور اڑیسہ شامل ہیں۔
Published: undefined
مہم کے دوران ان ساحلوں کی صفائی کی جائے گی۔ اس میں اسکولوں اور کالجوں کے ایکو-کلبوں سے جڑے اسٹوڈنٹس ، متعلقہ ضلع انتظامیہ، مقامی اداروں، اسٹیک ہولڈرز، مقامی کمیونٹیز اور دیگر کو شامل کیا جائے گا تاکہ ساحل سمندر کو صاف بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں آگاہ بھی کیا جا سکے۔ تمام 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی نوڈل افسر بنائے جائیں گے جو مہم کی نگرانی کریں گے۔ ہر ایکو کلب سے نوڈل ٹیچر صفائی کے دوران ساحل پر موجود ہوں گے۔ وزارت نے نگرانی کے لئے اپنے افسران بھی ان ریاستوں میں بھیجے ہیں۔
Published: undefined
وزارت نے بتایا کہ پورے ہفتہ کے دوران روزانہ دو گھنٹے تک ساحلوں کی صفائی کی جائے گی۔ اس دوران کم از کم ایک کلومیٹر سمندر کو صاف بنایا جائے گا۔ پہلے سے ہی نشانزد 15 ساحلوں پر ریت صاف کرنے کی مشینوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، صفائی کے دوران اکٹھا کیے گئے کوڑے کا ویسٹ ڈسپوز سسٹم کے مطابق مناسب طریقے سے ختم کیا جائے گا۔ مہم کے اختتام پر ان 50 ساحلوں میں سے بہترین تین ساحل کو توصیفی سند دی جائیں گی اور انعام و اکرام سے نوازے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز