قومی خبریں

آگرہ ایئرفورس اسٹیشن میں اگنی ویر کی مشتبہ حالت میں موت، کورٹ آف انکوائری کا حکم جاری

آگرہ کے اجیت نگر واقع ایئرفورس اسٹیشن پر اگنی ویر شری کانت چودھری کی تعیناتی کی گئی تھی، وہ 2022 میں اگنی ویر منصوبہ کے تحت فوج میں بھرتی ہوا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اگنی ویر، تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے آگرہ واقع ایئرفورس اسٹیشن میں ایک اگنی ویر کی موت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ موت گزشتہ منگل کے روز ہوئی اور وجہ سے متعلق جانکاری ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اس اگنی ویر کا نام شریکانت چودھری بتایا جا رہا ہے جس کا جسد خاکی اس کے آبائی گاؤں بلیا لایا گیا ہے۔

Published: undefined

شریکانت چودھری کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 6 ماہ پہلے ہی اگنی ویر شریکانت کی پوسٹنگ آگرہ کے اجیت نگر واقع ایئرفورس اسٹیشن پر ہوئی تھی۔ اتر پردیش کے بلیا باشندہ شریکانت 2022 میں اگنی ویر منصوبہ کے تحت فوج میں داخل ہوا تھا۔ اسے 6 مہینے قبل ہی آگرہ بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ کی 3 تاریخ کو شریکانت چھٹی پر گھر آیا تھا۔ اس کے بعد وہ 13 جون کو واپس چلا گیا تھا۔ منگل کی شب تقریباً 1 بجے شریکانت کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو شریکانت کی موت سے متعلق جانکاری بدھ کی صبح تقریباً 7 بجے دی گئی۔ بعد ازاں جمعرات کو شریکانت کے اہل خانہ کو اس موت کی جانکاری دی گئی۔ اب شریکانت کی لاش کو بصد احترام ان کے اہل خانہ تک پہنچایا گیا۔ شریکانت کے غمگین رشتہ داروں نے نم آنکھوں کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined