جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے گول علاقے میں منگل کی صبح ایک پولیس چوکی کے باہر مشتبہ گرینیڈ دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گول کے انڈ پولیس چوکی پر کچھ دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مکتوب بر آمد ہوا ہے جس میں جموں وکشمیر غزنوی فورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ دریں اثنا ایس ایس پی رام بن موہتہ شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ آیا یہ گرینیڈ حملہ تھا یا نہیں تاہم اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اورعلاقے میں سیکورٹی کو چوکنا کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز