سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے انتقال کے بعد پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ سشما سوراج زبردست شخصیت کی مالک تھیں، وہ صرف بی جے پی کا ہی چہرا نہیں تھیں بلکہ پوری دنیا میں ان کی ایک علیحدہ پہچان تھی۔ سشما ایک بے باک اور زبردست شخصیت کی مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی سنجیدہ خاتون تھیں۔ ایوان میں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ وہ بی جے پی کی نمائندہ ہیں بلکہ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ان کا تعلق ہر سیاسی پارٹی سے ہے۔ انہوں نے سیاست میں اس وقت قدم رکھا تھا جب بہت کم خواتین سیاست کا رخ کرتی تھیں۔
Published: undefined
سشما سوراج کو پڑھائی اور سیاست میں اپنا مقام بنانے کے لئے اتنی محنت نہیں کرنی پڑی جتنی محنت انہیں اپنی شادی کے لئے کرنی پڑی تھی کیونکہ دونوں کے خاندان والے اس شادی کے لئے تیار نہیں تھے۔ جب بیٹیوں کو پردے کے پیچھے رکھا جاتا تھا اور لڑکی کو دولہا کی شکل بھی نہیں دکھائی جاتی تھی اس وقت اپنی محبت سے شادی کرنا آسان نہیں تھا لیکن سشما سوراج نے ہمت کر کے جیسے تیسے سوراج کوشل سے شادی کر لی تھی۔ دونوں کی ملاقات پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ کے لاء ڈیپارٹمنٹ میں ہوئی تھی اور پھر دھیرے دھیرے ان ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھ گیا اور دھیرے دھیرے ان کی محبت پروان چڑھنے لگی۔
Published: undefined
سشما اور سوراج کوشل دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور پڑھائی کے دوران دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی تھی۔ 13 جولائی 1975 کو دونوں کی شادی ہوئی۔ سشما سوراج نے جہاں سیاست میں اپنا ایک اعلی مقام بنایا، وہیں ان کے شوہر سوراج کوشل بھی سپریم کورٹ کے معروف وکیل بنے۔ سوراج کوشل سب سے کم عمر یعنی محض 34 سال کی عمر میں ایڈووکیٹ جنرل بن گئے تھے۔ سوراج کوشل 37 سال کی عمر میں میزورم کے گورنر بھی بنے وہ 1990 سے 1993 تک اس عہدے پر رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined