نئی دہلی: سوشانت سنگھ راجپوت کی موت معاملہ میں مرکز نے بہار حکومت کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کو قبول کر لیا ہے۔ بہار حکومت نے پیر کے روز مرکز کے پاس سی بی آئی جانچ کے لئے سفارش بھیجی تھی۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ سوشانت سنگھ معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا ہے۔
Published: 05 Aug 2020, 2:40 PM IST
سپریم کورٹ کی طرف سے بدھ کے روز ایک عرضی پر سماعت کے دوران مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ بھی موجود تھے۔ سالیسٹر جنرل نے بتایا کہ مرکز نے بہار حکومت کی سی بی آئی جانچ کی سفارش قبول کر لی ہے اور معاملہ سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
Published: 05 Aug 2020, 2:40 PM IST
تشار مہتہ نے کہا کہ اس عرضی کے اب کوئی معنی نہیں ہیں کیونکہ کیس سی بی آئی کو ٹرانسفر ہو چکا ہے۔ مہتہ نے کہا کہ ایک فریق کی خواہش ہے کہ جانچ بہار پولیس کرے جبکہ دوسرا فریق چاہتا ہے کہ جانچ ممبئی پولیس کرے۔ ایسے حالات میں مرکز خود ہی جانچ کرے گا، تاکہ کوئی ثبوت ختم نہ ہوں۔ انہوں نے ممبئی پولیس کی جانچ پر کہا، ’’اب سی بی آئی کو اس معاملہ کی جانچ سونپ دی گئی ہے، لہذا اب مہاراشٹر پولیس کچھ نہ کرے، کیونہ ایسا کرنے پر وہ ثبوتوں کو نقصان پہنچانے کا کام کر سکتی ہے۔
Published: 05 Aug 2020, 2:40 PM IST
واضح رہے کہ بدھ کے روز سوشانت راجپوت معاملہ میں سپریم کورٹ میں جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے سماعت شروع کی ہے۔ اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کے لئے عرضی بھیجی گئی تھی۔ سماعت کے دوران سوشانت کے والد کرشن کمار سنگھ کے وکیل وکاس سنگھ نے کہا کہ سوشانت کے والد یہ چاہتے ہیں کہ کیس سی بی آئی کو سونپا جائے۔ وکاس نے کہا کہ بہار پولیس ممبئی میں جانچ کے لئے گئی تھی جہاں ایک افسر کو کوارنٹائن کر دیا گیا۔ ایسے میں ممبئی پولیس کے ذریعے انصاف کی فراہمی کی امید کم ہے۔
Published: 05 Aug 2020, 2:40 PM IST
وکاس سنگھ نے کہا کہ عدالت اس معاملہ میں ممبئی پولیس کو بہار پولیس کا تعاون کرنے کی ہدایت جاری کرے۔ سنگھ نے کہا کہ موت کی وجوہات کی جانچ ہونی چاہیے۔ افسر کو کوارنٹائن صرف ثبوتوں کو ختم کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جس شخص نے اداکار کی لاش کو پھانسی سے نیچے اتارا تھا اسے ممبئی پولیس نے حیدرآباد جانے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔
Published: 05 Aug 2020, 2:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Aug 2020, 2:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز