سوشانت سنگھ کی موت معاملہ پر ہو رہی جانچ سے ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ یہ معاملہ اب سی بی آئی کے سپرد کر دیا گیا ہے، لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی منی لانڈرنگ کے زاویہ سے جانچ کر رہا ہے۔ ان سب کے درمیان ایک رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشانت کی ایک کمپنی کا آئی پی ایڈریس ایک سال میں 18 مرتبہ بدلا گیا تھا اور ان کی موت کے بعد 3 مرتبہ آئی پی ایڈریس تبدیل کیا گیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر آئی پی ایڈریس میں بار بار یہ تبدیلی کیوں کی گئی۔
Published: 10 Aug 2020, 7:25 PM IST
ہندی نیوز چینل 'انڈیا ٹی وی' کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشانت کی کمپنی کا آئی پی ایڈریس آخری بار 7 اگست کو بدلا گیا تھا۔ یہی وہ دن تھا جب پہلی بار ریا ای ڈی کی پوچھ تاچھ میں شامل ہوئی تھیں۔ ای ڈی اس کی وجہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔
Published: 10 Aug 2020, 7:25 PM IST
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سوشانت نے اپنی 4 کمپنیوں میں سے 2 کا پیٹنٹ کرایا تھا۔ ان میں سے ایک کمپنی 'ویویڈریج ریلٹی ایکس پرائیویٹ لمیٹڈ' کے ڈائریکٹر ریا اور شووِک تھے۔ سوشانت نے اسٹارٹ اَپ کے تحت اس کمپنی کو ستمبر 2019 میں رجسٹرڈ کروایا تھا۔ یہ ایک آرٹیفیشیل انٹلیجنس پر مبنی گیمنگ کمپنی تھی، جس کے پیٹنٹ کے لیگل رائٹس ریا، شووِک اور سوشانت کے پاس ہیں۔
Published: 10 Aug 2020, 7:25 PM IST
کہا جا رہا ہے کہ اگر اس پیٹنٹ کو فروخت کیا جائے تو کروڑوں کی کمائی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں ایک اور حیران کرنے والی بات سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشانت نے اس کمپنی کو شروع کیا تھا، لیکن اس پر مالکانہ حق اور دستخط شووِک چکرورتی کے چلتے تھے۔ اس وجہ سے بھی پورا معاملہ مشتبہ بتایا جا رہا ہے۔
Published: 10 Aug 2020, 7:25 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Aug 2020, 7:25 PM IST
تصویر: پریس ریلیز