بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت معاملہ میں ایک بار پھر سلمان خان اور کرن جوہر کے لیے مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ مظفر پور ضلع کورٹ نے آج ایک انتہائی اہم حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 فلمی ہستیوں کو خود عدالت میں حاضر ہونا ہوگا یا پھر وہ اپنے وکیل کو بھیجیں۔ جن 8 فلمی ہستیوں کو پیشی سے متعلق یہ حکم دیا گیا ہے ان میں سلمان خان اور کرن جوہر کے ساتھ ساتھ آدتیہ چوپڑا، ساجد ناڈیاڈوالا، سنجے لیلا بھنسالی، ایکتا کپور، بھوشن کمار اور دنیش وجین شامل ہیں۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سبھی 8 فلمی ہستیوں کو عدالت میں پیشی کے لیے 7 اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عدالت کا نوٹس سبھی فلمی ہستیوں کو بھیجا جا چکا ہے۔ ان فلمی ہستیوں کے خلاف وکیل سدھیر اوجھا نے عرضی داخل کر سوشانت کی موت کے لیے انھیں ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس درمیان سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے دوران ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) لگاتار چھاپہ ماری کی کارروائی کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز این سی بی کی ٹیم نے اس سلسلے میں ایک بڑے ڈرگ پیڈلر کو گرفتار کیا ہے۔ راحل وشرام نامی اس ڈرگ پیڈلر کے پاس سے این سی بی کو تقریباً ایک کلو ڈرگس ملی ہے۔ ان ڈرگس کی قیمت 3 سے 4 کروڑ کے آس پاس بتائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں این سی بی کی ٹیم کو راحل کے گھر سے 4.5 لاکھ روپے کیش بھی ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز