گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ کے چار کمروں اور مغربی دیوار کا سروے ہوا۔ آج کا سروے مکمل ہو گیا اور اب سروے کی یہ کارروائی اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ تہہ خانہ کے سروے کے بعد وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما اور پولیس کمشنر اے ستیش گنیش وہاں سے نکل گئے۔ سروے کے بعد مسجد احاطہ سے باہر نکلے ’وشو ویدک سناتن سنگھ‘ کے چیف جتندر سنگھ بسین نے کہا کہ وہاں تصور سے بہت کچھ زیادہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کل کا سروے بھی اہم ہے۔ پہلے دن کچھ تالے کھولے گئے، کچھ تالے توڑنے پڑے۔ سروے کی رپورٹ جلد سب کے سامنے آئے گی۔
Published: undefined
وارانسی کے پولیس کمشنر اے ستیش گنیش نے بتایا کہ ’’سروے کا عمل پرامن طریقے سے ہوا، کسی بھی فریق نے کوئی رخنہ اندازی نہیں کی، سب کچھ معمول پر ہے، ہم سروے کے عمل کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اس دوران آج 1500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور پی اے سی جوانوں کو گیان واپی مسجد احاطہ کی سیکورٹی میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گیان واپی مسجد احاطہ کے 500 میٹر کے دائرے میں لوگوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز