وارانسی: گیان واپی مسجد کی سروے رپورٹ آج ایڈوکیٹ کمشنر وشال سنگھ اور اجے پرتاپ سنگھ نے عدالت میں پیش کر دی۔ وشال سنگھ نے سروے رپورٹ پیش کرنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ کمشنر اجے مشرا نے گزشتہ شام ہی اپنی رپورٹ پیش کر دی تھی۔ نیز یہ رپورٹ بغیر کسی تعصب کے تیار کی گئی ہے اور گزشتہ 3 دن سے وہ سوئے نہیں۔ رپورٹ کو روی کمار دیواکر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
Published: undefined
دریں اثنا، سپریم کورٹ نے گیان واپی معاملہ میں سماعت جمعہ 20 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے بھی وارانسی کی عدالت کو ہدایت دی ہے کہ گیان واپی معاملہ میں جمعہ تک کوئی سماعت نہ کی جائے۔ دراصل ہندو فریق کے وکیل وشنو جین نے سپریم کورٹ میں معاملہ کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پیش کی تھی۔
Published: undefined
وشنو جین نے عدالت عظمیٰ میں درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینئر ایڈوکیٹ ہری شنکر جین کی طبیعت ناساز ہے لہذا گیان واپی معاملہ میں سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی جائے۔ سپریم کورٹ نے وشنو جین کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اس معاملہ میں سماعت کے لئے 20 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔ ساتھ ہی وارانسی کی عدالت کو بھی کل تک سماعت نہ کرنے کی ہدایت دی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وکیل اجے مشرا نے بدھ کی شام ہی وارانسی ضلع عدالت میں اپنی سروے رپورٹ جمع کرا دی تھی۔ ان کی جانب سے کی گئی ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پہلے ہی مال خانہ کے لاکر میں جمع ہے۔ گزشتہ روز عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی، جس میں ہندو فریق نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اجے مشرا کو اپنی سروے رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
Published: undefined
دراصل، گیان واپی مسجد کے سروے معاملہ میں وارانسی کی عدالت نے ایڈوکیٹ کمشنر اجے مشرا کو برطرف کر دیا تھا۔ مشرا کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ وہیں، عدالت نے باقی دو کمشنروں کو رپورٹ داخل کرنے کے لیے دو دن کا وقت بھی دیا تھا۔ عدالت نے پایا تھا کہ اجے مشرا نے گیان واپی مسجد کے سروے کے لیے ایک پرائیویٹ ویڈیو گرافر کی خدمات حاصل کی تھیں، وہ اس معاملے سے متعلق میڈیا میں مسلسل بول رہے تھے۔ جس کی وجہ سے مشرا کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Published: undefined
اس سے پہلے عدالت نے سروے کرانے کی ذمہ داری اکیلے اجے مشرا کو سونپی تھی۔ سول جج روی دیواکر نے پہلے انہیں ہی کمشنر مقرر کیا تھا۔ اجے مشرا نے 6 اور 7 مئی کو دو دن اکیلے ہی سروے کیا۔ بعد ازاں مسلم فریق کے اعتراض کے بعد عدالت نے اجے مشرا کے ساتھ وشال سنگھ اور اجے پرتاپ سنگھ کو ان کے معاونین مقرر کر دیئے اور 17 مئی کو سروے رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined