قومی خبریں

مودی مسجد گئے تو کانگریس نے کہا، ’ایسا بھی کیا ہوا کہ خدا یاد آ گیا!‘

مودی کے داؤدی بوہرا طبقہ کی سیفی مسجد میں جانے پر سرجے والا نے ٹوئٹر پرشاعرانہ انداز میں ان پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا، ’’ایسا بھی کیا ہوا کہ خدا یاد آ گیا۔‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی اندور میں داؤدی بورہ طبقہ کی مسجد میں وزیر اعظم نریندر مودی

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں داؤدی بوہرہ طبقہ کی طرف سے منعقدہ عشرہ مبارکہ کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر اعظم کے دورہ کے بعد ملک بھر سے کئی طرح کے رد عمل سامنے آئے۔

Published: 15 Sep 2018, 4:50 PM IST

وزیر اعظم مودی نے اندور کی سیفی مسجد میں کہا، ’’بوہرہ طبقہ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ اس طبقہ سے ہمارا قدیمی ناطہ ہے۔ بوہرہ طبقہ نے لوگوں کو ملک کے لوگوں کو جینا سکھایا ہے۔ تعلیم سے لے کر غذائی قلت کی لڑائی میں بوہرہ طبقہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

مودی کے مسجد جانے پر کانگریس نے اسے ووٹ بینک کی سیاست قرار دیتے ہوئے شاعرانہ انداز میں وزیر اعظم مودی پر طنز کیا ہے۔ کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی سے پوچھا کہ ایسا کیا ہوا کہ انہیں خدا یاد آ گیا۔

رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا:

واہ مودی جی، واہ!

وقت وقت کی بات ہے۔

اس لئے تو کہا ہے-

حیران ہوں تم کو مسجد میں دیکھ کر غالب،
ایسا بھی کیا ہوا کہ خدا یاد آ گیا۔

Published: 15 Sep 2018, 4:50 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Sep 2018, 4:50 PM IST