قومی خبریں

راہل گاندھی پر رونیت بٹو کے بیان سے کانگریس برہم، کہا آستین کا سانپ

بٹو کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا کہ وہ، جنہوں نے راہل کے پیچھے چل کر اپنا پورا سیاسی کیریئر بنایا، وہ اپنے مخالفین کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کے لالچ میں سستے بیان دے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

مرکزی وزیر رونیت بٹو نے سنیچر کو اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ بٹو نے راہل گاندھی کو ملک کا دہشت گرد نمبر ایک کہا تھا ۔ بٹو کے اس بیان پر کانگریس برہم ہے۔ کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا کہ’ صحیفوں میں آپ جیسے لوگوں کو  ہی آستین کا سانپ کہا گیا ہے۔‘

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بٹو کو نشانہ بناتے ہوئے سپریہ شرینیت نے لکھا، جس نے راہل گاندھی کے پیچھے چل کر اپنا پورا سیاسی کریئر بنا یا ہے، وہ اپنے مخالفین کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کے لالچ میں سستے بیان دے رہے ہیں۔ رونیت بٹو کے بارے میں سچ معلوم ہونا چاہیے۔ صحیفوں میں آپ جیسے لوگوں کو  ہی آستین کا سانپ کہا گیا ہے۔

Published: undefined

بھاگلپور پہنچے مرکزی وزیر رونیت بٹو نے راہل گاندھی پر متنازعہ بیان دیا تھا ۔ انہوں نے کہا  تھا کہ راہل گاندھی ملک کے نمبر ایک دہشت گرد ہیں، ملک کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ملک کی ایجنسیوں کو راہل گاندھی پر نظر رکھنی چاہیے۔ جب بٹو سے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جب کسی مذہب کو توڑنے کی بات کریں گے تو ہم کیا بتائیں گے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر پرتاپ باجوہ نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بٹو مکمل طور پر دماغ کھو چکے ہیں اور شاید ان کے لیے کسی ماہر نفسیات کی مدد لینا درست ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined