قومی خبریں

نیٹ پی جی امتحان کو منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار، ’کیریر کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے‘

نیٹ پی جی امتحان 2024 امتحان کو لے کر مسلسل تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ نے آج آخری فیصلہ سناتے ہوئے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ہونے والے نیٹ پی جی امتحان 2024 کو ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو لاکھ طلبہ کو امتحان میں شریک ہونا ہے، 4 لاکھ والدین ہیں اور چار طلبہ امتحان ملتوی کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ملک میں بہت سارے مسائل ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ نیٹ پی جی امتحان کو دوبارہ شیڈول کیا جائے!

Published: undefined

درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ امتحان میں شریک ہونے والے بہت سے امیدواروں کو ایسے شہروں میں امتحانی مراکز الاٹ کیے گئے ہیں، جہاں ان کا پہنچنا مشکل ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو 31 جولائی کو ان کے امتحان کے شہر کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ امتحانی مرکز کے بارے میں معلومات 8 اگست کو دی گئی جبکہ امتحان 11 اگست کو ہونا ہے۔ طلبہ کے لیے اتنے کم وقت میں مرکز پہنچنا مشکل ہوگا، اس لیے 11 اگست کو ہونے والے امتحان کو ملتوی کیا جائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اتوار 11 اگست کو ہونے والے نیٹ پی جی امتحان 2024 کے لیے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) نے 8 اگست کو نیٹ پی جی امتحان 2024 کا داخلہ کارڈ جاری کیا ہے۔ جن امیدواروں نے اس امتحان کے لیے درخواست دی ہے وہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ natboard.edu.in سے نیٹ پی جی امتحان 2024 ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے امیدواروں کو اپنا رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش استعمال کرنا ہوگی۔ پہلے یہ امتحان جون میں ہونا تھا لیکن نیٹ اور یو جی سی نیٹ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے امتحان ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

میڈیکل کونسلنگ کمیٹی (ایم سی سی) نے نیٹ پی جی امتحان 2024 کونسلنگ کی تاریخ جاری کر دی ہے۔ ایم سی سی نے اپنے سرکاری نوٹس میں کہا ہے کہ نیٹ یوجی کونسلنگ 2024 کا عمل ممکنہ طور پر 14 اگست 2024 سے شروع ہوگا۔ چار راؤنڈ میں کونسلنگ کی جائے گی، جس کے لیے اگست کے پہلے ہفتے میں رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اہل امیدواروں کو سرکاری ویب سائٹ mcc.nic.in پر جا کر درخواست دینا ہوگی۔

Published: undefined

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور یو جی میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے نیٹ پی جی امتحان کاؤنسلنگ ان امیدواروں کے لیے کی جاتی ہے جنہوں نے میڈیکل کا داخلہ پاس کیا ہے۔ ایم سی سی آل انڈیا کوٹہ کی 15 فیصد سیٹوں کے لیے نیٹ پی جی امتحان کاؤنسلنگ رجسٹریشن کرے گی۔ نیٹ پی جی امتحان کونسلنگ کے کل چار راؤنڈ ہوں گے، جس میں ایک اسپاٹ راؤنڈ بھی شامل ہے۔ نیٹ کونسلنگ 2024 کے ذریعے ایم سی سی ریاستوں کی 15 فیصد آل انڈیا کوٹہ سیٹوں، بی ایچ یو کی 100 فیصد ایم بی بی ایس سیٹوں، ایمس کی 100 فیصد ایم بی بی ایس سیٹوں، جے آئی پی ایم ای آر اوپن (پڈوچیری/کرائیکل) اور شراکت دار اداروں میں داخلہ فراہم کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined