قومی خبریں

تین طلاق پر تاریخی فیصلہ: لائیو بلاگ

تین طلاق پر تاریخی فیصلہ: لائیو بلاگ

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

نئی دہلی : ایک بار میں ایک ساتھ تین طلاق پر سپریم کورٹ کی طرف سے آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے اکثریت سے دئیے اپنے فیصلے میں تین طلاق کو فوری طور پر 6 ماہ تک غیر آئینی قرار دیا ہے۔ اس دوران حکومت کو قانون بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اگر حکومت چھ ماہ تک قانون سازی میں ناکام رہی تو اس کے بعد بھی تین طلاق پر اسٹے برقرار رہے گا۔ مذکورہ فیصلہ جس آئینی بنچ نے سنایا ہے اس کے پانچوں جج مختلف مذاہب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ چیف جسٹس جے ایس کیہر سکھ مذہب سے وابستہ ہیں، جسٹس کرین جوزف ایک عیسائی ہیں، آر ایف نریمن ایک پارسی ہیں تو یو یو للت ہند اور عبد النذیر مذہب اسلام کو ماننے والے ہیں۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

تین طلاق پر فیصلے کی ٹائم لائن

.

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

2:04 pm : اسد الدین اویسی کا بیان، ’’ہمیں عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا ہے۔ جب یہ زمین پر نافذ ہوگا تو یہ ایک بہت ھی بڑا کام ثابت ہوگا۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

1:45 : وزیر اعظم نرنیدر مودی کا ٹوئٹ، ’’عزت مآب سپریم کورٹ کا تین طلاق سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے۔ اس سے مسلم خواتین کو برابری کا حق ملے گا اور یہ مسلم خواتین کو بااختیاری بنانے کے لئے ایک مضبوط قدم ہے۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

12:49 pm : کپل سبل کا بیان، ’’ہم فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ پرسنل قوانین کی حفاظت کرے گا‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

12:49 am یعسوب عباس نے کہا، ’’ہم تین طلاق کے خلاف 2007 سے لڑ رہے ہیں، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ ایک عظیم قدم ہے۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

12:35 pm : امت شاہ نے کہا، ’’تین طلاق پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ۔ مسلم خواتین کے لئےخود اعتماد اور مساوات کے نئے دور کی شروعات۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

12:33 pm : یہ فیصلہ سچائی، حقیقت اور صحیح اسلام کو اجاگر کرتا ہے۔سلمان خورشید

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

12:07 pm ‘‘مینکا گاندھی نے کیا، ’’یہ ایک اچھا فیصلہ ہے اور یہ مساوات کی طرف ایک بہتر قدم ہے۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

12:05 am : وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا، ’’سپریم کورٹ کے فیصلوں کا ہم نے پہلے بھی احترام کیا ہے، اب بھی کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد بھی جو مسلم خواتین طلاق قبول کریں گی ان کا کیا ہوگا، اس طرح کے تمام مسائل پر غور کیا جائے گا۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

11:59 am : ہم پر کیس واپس لینے کا دباؤ ڈالا گیا ۔ سائرہ بانو

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

تین طلاق پر فیصلے کے بعد شائستہ عنبر نے خوشی کا اظہار کیا

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

11:47 am : یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تین طلاق پر عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، اگر یہ اتفاق رائے سے ہوتا تو بہتر ہوتا۔ نصف آبادی کو اس سے انصاف ملے گا، خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک بہتر قدم

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

11:39 am : عرضی گزار سائرہ بانو نے کہا، ’’فیصلے کا خیر مقدم اور حمایت کرتی ہوں۔ مسلم خواتین کے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

Getty Images
Getty Images

11:24 am : چیف جسٹس نے کہا ہے کہ پرسنل لاء کو کوئی آئینی عدالت نہیں چھو سکتی : سیف محمود، وکیل

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

10:41 am : تین طلاق کا فیصلہ آنے پر تسلیمہ نسرین کا ٹوئٹ، ’’سبھی مذہبی قوانین کو انسانیت کی بقا کے لئے منسوخ کر دینا چاہئے، کیوں کہ یہ سبھی خواتین کے خلاف ہیں۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

11:21 am: جسٹس کیہر اور جسٹس نذیر دونوں نے کہا کہ چھ ماہ کے لئے تین طلاق رکھنا چاہئے، اس وقت میں حکومت کو قانون بنانا چاہئے اور اگر چھ ماہ میں قانون نہیں بنایا جائے توسٹے جاری رہے۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

11:05 am: فیصلہ سناتے وقت جسٹس کرین نے کہا کہ چیف جسٹس کے اس خیال سے کہ تین طلاق اسلام کا اہم جز ہے، اس سے اتفاق کرنا انتہائی مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ تین طلاق قرآنی تعلیمات کے خلاف ہے اور شریعت کے منافی ہے۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

11:02 am جسٹس نریمن ، جسٹس جوزف اور جسٹس للتت تینوں ججوں نے تین طلاق کو غیرآئینی قرار دیا کیوں کہ یہ قرآن کی تعلیمات کے خلاف ہے۔چیف جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس عبد النذیر نے تین طلاق کے حق میں کہا کہ یہ مسلم پرسنل لاء کا حصہ ہے اور یہ بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

11:00 am: جسٹس کیہر نےکہا کہ تین طلاق پر چھ مہینے تک روک رہے گی

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

10:50 am: جسٹس کیہر نے اپنے فیصلے میں اپ ہولڈ لفظ کا استعمال کیا۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

10:40 am: آرڈر کی کاپی جسٹس کیہر کے پاس ہے وہی فیصلہ سنائیں گے

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

10:37 am: آئینی بنچ کے تمام جج عدالت میں پہنچ چکے ہیں۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

10.10 am : کانگریس کے رہنما سلمان خورشید عدالت میں آزادانہ رائے پیش کرنے کے لئے موجود ہیں۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

10:00 am: عرضی گزار سائرہ بانو نے کہا ، ’’مجھے یقین ہے کہ یہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔ وقت بدل رہا ہے اور مسئلہ پر ضرور قانون بنے گا۔‘‘

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

9:52 am: سپریم کورٹ کے فیصلے پر پورے ملک کی نظر۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Aug 2017, 11:09 AM IST