نئی دہلی : طویل عرصے سے زیر بحث تین طلاق کے معاملے پر آج سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس کیہر سمیت پانچ رکنی ڈویژن بنچ نے تاریخی فیصلہ میں ایک دفعہ میں تین طلاق دینے کو 2۔3 کی اکثریت سے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ عدالت نے فوری طور پر تین طلاق پر چھ ماہ کی روک لگا دی ہے اور مرکزی حکومت سے قانون بنانے کو کہا ہے۔ حکومت اگر چھ ماہ میں قانون نہیں بنا پائی تو پابندی آگے بھی جاری رہےگی۔
فیصلہ سنائے جانے کے بعد معاملے میں اہم درخواست گزار اتراکھنڈ کی شاعرابانو نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہےکہ ان پر کئی طرح کے دباؤ ڈالے گئے لیکن وہ اس معاملے پر جد و جہد سے پیچھے نہیں ہٹیں اور آج انہیں انصاف مل گیا ہے۔ شاعراکا نکاح 2001 میں ہوا اور اس کے شوہر نے 10 اکتوبر 2015 کو اسے طلاق دے دیاتھا۔ طلاق کے بعد بچوں کی تعلیم اور زندگی میں دشواریوں کا سامنا کر رہی شاعرانے طلاق کے خلاف عرضی داخل کی اور اس برائی کو ختم کرنے کی درخواست کی۔
Published: 22 Aug 2017, 6:44 PM IST
اس رپورٹ کو دیکھنے اور سننے کے لئے نیچے کی ویڈیو پر کلک کریں
Published: 22 Aug 2017, 6:44 PM IST
طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن مولانا حسام الدین نے کہا کہ اس فیصلہ سے مسلم پرسنل لابورڈ کی جیت ہوئی ہے ۔حکومت اس فیصلہ کی روشنی میں تدوین کئے جانے والے قانون میں کوئی ایسا عمل نہ کرے جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لابورڈ بھی ایک ہی نشست میں تین طلاق کامخالف رہا ہے ، بلکہ بورڈ نے ایک ہی نشست میں تین طلاق دینے والوں کا سماجی بائیکا ٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے تین طلاق سے متعلق فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم خواتین کو مساوات کا حق دے گا اور یہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک مضبوط قدم بھی ثابت ہو گا۔ مسلم رہنماؤں نے عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔
Published: 22 Aug 2017, 6:44 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Aug 2017, 6:44 PM IST
تصویر: پریس ریلیز