مرکزی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان گزشتہ 56 دنوں سے دہلی کے بارڈر پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسان اور مودی حکومت کے درمیان اب تک کئی دور کی میٹنگیں ہو چکی ہیں، لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا ہے۔ اس درمیان کسان لیڈروں نے 26 جنوری کے موقع پر دہلی میں ’ٹریکٹر ریلی‘ نکالنے کا عزم ایک بار پھر ظاہر کیا ہے۔ ٹریکٹر ریلی کے تعلق سے آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، لیکن عدالت نے اس تنازعہ میں کسی بھی طرح کی مداخلت سے انکار کر دیا اور کہا کہ دہلی پولس اس سلسلے میں فیصلہ لے۔
Published: undefined
ٹریکٹر ریلی کے تعلق سے ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کچھ بھی فیصلہ سنانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ انتظام و انصرام کا معاملہ ہے جس پر انتظامیہ کو ہی فیصلہ لینا چاہیے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہم ٹریکٹر ریلی کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں سنائیں گے، عدالت کسی ریلی کو روکے یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ایسے میں دہلی پولس کو ہی اس پر فیصلہ لینا چاہیے۔‘‘ انھوں نے عدالت میں وکیلوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسانوں سے اپیل کریں کہ ٹریکٹر ریلی پرامن انداز میں نکالی جائے۔
Published: undefined
دوسری طرف کسان ٹریکٹر ریلی نکالنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ ’’ہمیں دہلی میں ٹریکٹر ریلی نکالنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ دہلی بھی کسانوں کی ہے اور یوم جمہوریہ بھی کسانوں کا ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آج صبح دہلی پولس اور کسان لیڈروں کی میٹنگ بھی ہوئی، لیکن ابھی تک ٹریکٹر ریلی کو لے کر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ کسانوں نے یہ ضرور صاف کر دیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ بدلنے والے نہیں ہیں۔ مودی حکومت کے ساتھ آج کسان لیڈران کی شروع ہوئی میٹنگ سے قبل کسان لیڈر پریم سنگھ پنگو کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ میٹنگ میں حکومت نے کہا تھا کہ وہ زرعی قوانین کو رد کرنے کو لے کر من بنا کر آئے گی۔ اگر آج کی میٹنگ کامیاب نہیں ہو پاتی ہے تو 26 تاریخ کو دنیا ہمارا پریڈ دیکھے گی۔ کسانوں میں بہت مایوسی اور غصہ ہے۔ 26 جنوری کو سنامی آئے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز