قومی خبریں

دہلی کے ایل جی کو سپریم کورٹ سے پھٹکار، ’کیا آپ خود کو عدالت سمجھتے ہیں!‘

سپریم کورٹ نے دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ کی درختوں کی کٹائی کے معاملے میں سخت سرزنش کی اور یہاں تک سوال کر لیا کہ ’آیا آپ خود کو عدالت سمجھتے ہیں؟‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ کو اس بات کے لئے سخت پھٹکار لگائی کہ انہوں نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کی درخواست عدالت میں زیر التوا ہونے کے باوجود مناسب غور و فکر کیے بغیر ریج کے محفوظ علاقہ میں درختوں کو کاٹنے کی منظوری دے دی۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجول بھوئیاں کی بنچ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر درخت کاٹنے کے لیفٹیننٹ گورنر کے اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے کے لیے ریج فاریسٹ میں 1100 درختوں کی کٹائی پر ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین کے خلاف از خود توہین عدالت کی کارروائی کی سماعت کر رہا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں لیفٹیننٹ گورنر کے ملوث ہونے کو چھپانے کی کوششوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اسے سماعت کے پہلے ہی دن بتا دیا جانا چاہیے تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے ہی درختوں کی کٹائی کی ہدایات جاری کر دی تھیں۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے کہا، ’’لیفٹیننٹ گورنر نے پوری طرح سے صوابدید کا استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے فرض کر لیا کہ دہلی حکومت کے پاس ٹری آفیسر کا اختیار ہے۔ یہ افسوسناک صورتحال ہے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ مایوس کن ہے۔ ہمیں پہلے دن ہی یہ بتانا چاہیے تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ہدایات دی ہیں۔‘‘

Published: undefined

بنچ نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے سخت لہجے میں پوچھا، ’’کیا وہ خود کو عدالت سمجھتے ہیں؟‘‘ اس کے علاوہ اس نے یہ بھی پوچھا کہ کیا ڈی ڈی اے حکام نے انہیں مطلع کیا تھا کہ درختوں کو کاٹنے کے لیے عدالت عظمیٰ سے اجازت لینا ضروری ہے؟ جسٹس اوکا نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر خود کو ایک عدالت سمجھ رہے ہیں، کیا کوئی افسر ایل جی کے پاس یہ بتانے گیا تھا کہ ہمیں آگے بڑھنے کے لیے سپریم کورٹ کی اجازت درکار ہے؟‘‘

Published: undefined

بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ وی کے سکسینہ سمیت تمام متعلقہ فریقوں نے غلطیاں کی ہیں اور عدالت میں وضاحت کے لیے آنے کے بجائے ان غلطیوں کو چھپانے کا انتخاب کیا۔ سپریم کورٹ نے ڈی ڈی اے کو یہ بھی واضح کرنے کی ہدایت دی کہ کیا اس نے لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کی بنیاد پر درخت کاٹنے کا فیصلہ لیا تھا یا کوئی آزادانہ فیصلہ بھی لیا گیا تھا؟ درختوں کی کٹائی کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ عدالت کو بتائے کہ اس نے یہ کارروائی کس کی ہدایت پر کی؟

Published: undefined

یہ مقدمہ ڈی ڈی اے کی جانب سے سینکڑوں سے زائد درختوں کی غیر قانونی کٹائی سے متعلق ہے، جو عدالت کے پیشگی احکامات کی خلاف ورزی ہے، جس کے مطابق ایسی کارروائی کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لینا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی (عآپ) نے الزام لگایا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر ڈی ڈی اے نے جنوبی ریج کے علاقے میں تقریباً 1100 درخت ڈاٹ ڈالے ہیں۔

Published: undefined

بنچ نے کہا، ’’ہم اس حقیقت سے پریشان ہیں کہ سب نے غلطی کی ہے۔ پہلے دن سب کو عدالت میں آ کر کہنا چاہیے تھا کہ ہم سے غلطی ہوئی لیکن پردہ پوشی کا سلسلہ جاری رہا۔ چار پانچ احکامات کے بعد ڈی ڈی اے افسر کے بیان حلفی کی صورت میں حقیقت سامنے آتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر سمیت ہر کسی نے غلطی کی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined