شیوسینا تنازعہ میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلے کو چیلنج پیش کرنے والی شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنیل پربھو کی عرضی پر آج سپریم کورٹ غور کرنے کے لیے تیار ہو گیا اور اس نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے خیمہ کے اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔
Published: undefined
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی ڈویژنل بنچ نے نوٹس جاری کیا اور معاملے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے خیمہ کے 38 دیگر اراکین اسمبلی سے جواب مانگا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسپیکر کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والا گروپ حقیقی شیوسینا ہے۔ اس پر ادھو ٹھاکرے گروپ نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ کی طرف سے آج بنچ کے سامنے پیش سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت عظمیٰ کے سامنے داخل خصوصی اجازت نامہ پر غور کرنے گزارش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر راہل نارویکر کے حکم میں آئینی بنچ کے مئی 2023 کے فیصلے کی تشریح کی ضرورت ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نوٹس کا جواب دو ہفتے میں دینے کو کہا ہے۔
Published: undefined
دراصل سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے شیوسینا گروپ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر راہل نارویکر کے ذریعہ 10 جنوری کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ شندے کی قیادت والا گروپ ہی حقیقی شیوسینا ہے۔ عرضی میں وزیر اعلیٰ شندے اور ٹھاکرے خیمہ کے دیگر اراکین اسمبلی کے خلاف داخل نااہلیت والی عرضیوں کو خارج کرنے کو بھی چیلنج پیش کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined