سپریم کورٹ نے آج ملک میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کو یقینی بنانے کے لئے فوج کو بلانے والی درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئي کی بینچ نے ممبئی کےكملاكر شینائے کی عرضی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختصر سماعت کے دوران مسترد کی۔ جسٹس بھوشن نے درخواست گزار سے کہا، "یہ حکومت پر چھوڑ دیجئے کہ فوج کہاں بھیجنی ہے اور کہاں نہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب سپریم کورٹ نے کورونا وائرس وبا کے دوران’سوشل ڈسٹنسنگ‘کےبجائے فیزیکل ڈسٹنسنگ جیسے لفظ کے استعمال کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت سے جمعہ کو انکارکردیا اور شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے درخوست گزارپر دس ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
Published: undefined
جسٹس اشوک بھوشن،سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے شکیل قریشی کی عرضی خارج کردی۔عدالت نے درخواست گزار پر اس طرح کی عرضی دائر کرنے کے لئے دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
Published: undefined
درخواست گزار شکیل قریشی کا کہنا تھا کہ سوشل ڈسٹنسنگ لفظ اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والا ہے۔مسٹر قریشی کے وکیل ایس بی دیشمکھ نے دلیل دی کہ اتر پردیش اور کچھ ریاستیں سوشل ڈسٹنسنگ لفظ کا استعمال کررہی ہیں جس کا ہندی مطلب سماجی دوری ہوتا ہے۔ انہیں فیزیکل ڈسٹنسنگ یاجسمانی دوری جیسےا لفاظ کا استعمال کرنا چاہئے۔
Published: undefined
جسٹس بھوشن نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا،’’ہم یہ درخواست خارج کرتے ہیں اور آپ پر10ہزار جرمانہ بھی عائد کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined