سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ تبلیغی جماعت سے متعلق معاملے کی آگے کی سنوائی مارچ کے دوسرے ہفتے میں کرے گا۔ جسٹس اےایم کھانولکر کی سربراہی والی بنچ نے ملائیشیا کے ایک 24 برس کے شہری کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شعیب عالم کی جانب سے اس معاملے کو جلد نمٹانے کے سلسلے میں دیے گئے دلائل سننے کے بعداس کی سنوائی مارچ کے دوسرے ہفتے میں فہرست بند کرنے کی ہدایت دی۔
Published: undefined
اس معاملے میں اپنا جواب دائر کرنے کے لیے چھ تاریخیں لے چکی مرکزی حکومت کا موقف رکھنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتانےبھی معاملے کے جلد نمٹارے کا مطالبہ کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملے کا جلد نمٹارہ یقینی بنانے کے پیش نظر ملائیشیا کے شہری کو پٹنہ ہائی کورٹ میں عرضی دائرکرنے کی آزادی ہے۔اسے اس کی اجازت دی جاتی ہے۔
Published: undefined
بنچ نے کہا،’ہمیں امید اور یقین ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ شکایت سے مناسب ڈھنگ سے نمٹےگا۔ ہم مارچ 2022 کے دوسرے ہفتے میں کلیدی معاملے کو فہرست بند کرنے کی ہدایت دیتے ہیں‘۔ غور طلب ہے کہ تبلیغی جماعت پر ہندوستان میں کووڈ- 19 پھیلانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ کووڈ کی پہلی لہر میں تبلیغی جماعت پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے تھے اور جماعت کے لوگوں کو الگ بھی رکھا گیا تھا اور کچھ کو حراست میں بھی رکھا گیا تھا جن کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز