قومی خبریں

اعظم خان کو ضمانت پر رہا کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار، ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اعظم خان کے معاملہ کی جلد سماعت کرے۔ اس کے بعد اعظم نے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔

اعظم خان / تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان / تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب عدالت عظمیٰ نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست کو سننے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ یہ معاملہ عدالت عالیہ میں زیر التوا ہے، لہذا درخواست ضمانت پر سماعت بھی وہیں کی جانی چاہئے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اعظم خان کے معاملہ کی جلد سماعت کرے۔ اس کے بعد اعظم نے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یوپی کی سیتا پور جیل میں قید اعظم خان نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عبوری ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں اعظم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ یوپی حکومت ان کے معاملہ کو جان بوجھ کر لٹکا رہی ہے تاکہ وہ اپنی انتخابی مہم میں حصہ نہ لے سکیں۔

Published: undefined

سماعت کے دوران اعظم خان کی جانب سے کپل سبل نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف 47 مقدمات ہیں۔ ہائی کورٹ ہماری بات سن رہا ہے لیکن ہمیں موقع نہیں دیا جا رہا۔ میرے موکل کے خلاف سیاست کی جا رہی ہے۔ اس پر عدالت عظمیٰ نے فوراً کہا کہ یہاں سیاست کی بات نہ کی جائے۔

Published: undefined

اعظم خان فروری 2020 سے یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت اتر پردیش حکومت کی طرف سے ان کے خلاف درج زمینوں پر قبضے، تجاوزات وغیرہ کے کئی مقدمات کے سلسلے میں جیل میں قید ہیں۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات 10 فروری سے 7 مراحل میں منعقد ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined