بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملہ میں قصوروار 11 افراد کی رِہائی کے خلاف داخل عرضی پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار ہو گیا ہے۔ یہ خبر بلقیس بانو کے لیے راحت بھری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے سال 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور ان کے کنبہ کے کئی اراکین کے قتل معاملے میں قصوروار افراد کو معافی دینے کے خلاف ایک خاتون تنظیم کے ذریعہ نئے سرے سے داخل عرضی پر سماعت کے لیے جمعہ کو رضامندی ظاہر کی۔ جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے نئی عرضی کو اصل معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر اصل عرضی کے ساتھ سماعت کرے گی۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن کی عرضی پر سماعت کر رہا تھا جس میں بلقیس بانو معاملے کے قصورواروں کی سزا معاف کرنے کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عدالت نے 18 اکتوبر کو کہا تھا کہ معافی کو چیلنج پیش کرنے کے لیے داخل عرضیوں پر گجرات حکومت کا جواب ’بہت طویل‘ ہے جس میں فیصلوں کی سیریز کو شامل کیا گیا ہے لیکن مدلل بیان ندارد ہے۔ عدالت نے عرضی دہندگان کو گجرات حکومت کے حلف نامے پر جواب دینے کے لیے وقت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر 29 نومبر کو سماعت کرے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بلقیس بانو کے ساتھ جب اجتماعی عصمت دری کا معاملہ پیش آیا تھا تب ان کی عمر 21 سال تھی اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھیں۔ بلقیس بانو کے ساتھ اس شرمناک جرم کا واقعہ اس وقت انجام دیا گیا تھا جب گودھرا میں کارسیوکوں سے بھری ٹرین کو جلانے کے بعد گجرات میں فسادات کا دور شروع ہو گیا تھا۔ فسادات کے دوران بلقیس بانو کے کنبہ کے کئی اراکین کا قتل بھی کر دیا گیا تھا جس میں بلقیس کی ایک 3 سالہ بیٹی بھی شامل تھی۔ اس معاملے میں 11 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا جنھیں گجرات حکومت کی ’معافی پالیسی‘ کے تحت گزشتہ 15 اگست کو گودھرا سَب-جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ قصورواروں نے 15 سال کی سزا پوری کر لی ہے اور گجرات حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے اچھے سلوک کو دیکھتے ہوئے انھیں رِہا کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز