سپریم کورٹ نے تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) میں لڈو تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والے گھی میں جانوروں کی چربی کی مبینہ ملاوٹ کی جانچ کے لئے جمعہ کو ایک آزاد خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔
Published: undefined
یہ ہدایت دیتے ہوئے جسٹس بی آر گوئی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے کہا کہ ایس آئی ٹی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور آندھرا پردیش پولیس کے دو دو افسران اور مرکزی حکومت کے ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کا ایک سینئر افسر کو شامل کیا جائے گا۔
Published: undefined
بنچ نے کہا “ہم نے اس کیس میں الزامات اور جوابی الزامات پر غور نہیں کیا ہے۔ صرف دنیا بھر کے کروڑوں عقیدت مندوں کے جذبات کو پرسکون کرنے کے لیے تفتیش کی یہ ہدایت دی گئی ہے۔‘‘بنچ نے کیس میں دائر کئی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا ’’ہم عدالت کو سیاسی میدان جنگ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined