قومی خبریں

منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی-ای ڈی کو سپریم کورٹ کا نوٹس، اگلی سماعت 29 جولائی کو

سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا فائل فوٹو  / آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا فائل فوٹو / آئی اے این ایس

 

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (عآپ) لیڈر منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر منگل (16 جولائی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں جیل میں بند سسودیا کی درخواست پر سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منیش سسودیا نے دونوں تفتیشی ایجنسیوں کی طرف سے درج کیس میں ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت اب 29 جولائی کو ہوگی۔

Published: undefined

ای ڈی نے شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں سسودیا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ سی بی آئی نے عآپ لیڈر بدعنوانی کے معاملے میں عآپ لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی شراب پالیسی کو اب منسوخ کر دیا گیا ہے، لیکن اس میں مبینہ گھوٹالے کے الزام میں عآپ کے کئی رہنما جیل جا چکے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی شراب پالیسی کیس میں جیل میں ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ بھی اس معاملے میں جیل گئے تھے اور فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

Published: undefined

سپریم کورٹ میں جسٹس بی آر گوائی، جسٹس سنجے کرول اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عآپ لیڈر کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ وویک جین نے دلیل دی کہ ان کے مؤکل گزشتہ 16 ماہ سے جیل میں ہے۔ ان کے خلاف کیس اسی مرحلے پر جہاں اکتوبر 2023 میں تھا۔

Published: undefined

گزشتہ سال اکتوبر میں عدالت نے کہا تھا کہ اگر کیس آگے نہیں بڑھتا ہے تو سسودیا ضمانت کی اپیل کر سکتے ہیں۔ سسودیا کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت عظمیٰ کی بنچ نے دونوں مرکزی جانچ ایجنسیوں یعنی ای ڈی اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا اور ان سے جواب طلب کیا۔ عدالت نے اب اس معاملے پر اگلی سماعت 29 جولائی کو مقرر کی ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ منیش سسودیا کو ای ڈی نے گزشتہ سال 26 فروری کو 'پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ' (پی ایم ایل اے) کے تحت گرفتار کیا تھا۔ وہ دہلی حکومت میں ایکسائز منسٹر تھے جس کی وجہ سے شراب پالیسی کیس کے تار ان تک پہنچ گئے۔ سسودیا نے اپنی گرفتاری کے بعد 28 فروری کو وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پچھلے سال ہی 9 مارچ کو سی بی آئی نے سسودیا کو شراب پالیسی معاملے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined