قومی خبریں

سپریم کورٹ نےعمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست پر ان کی اہلیہ پائل کو نوٹس جاری کیا

طلاق کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عمر نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا اور طلاق دینے کی درخواست کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس رہنما  عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست پر ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چھ ہفتے میں جواب دینے کے لئے کہا ہے۔عمر عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔

Published: undefined

جسٹس سدھانشو دھولیہ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ نے عمر عبداللہ کی نمائندگی کرنے والے وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد محترمہ پائل کو نوٹس جاری کیا اور انہیں چھ ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

اپنے طلاق کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عمر نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا اور طلاق دینے کی درخواست کی۔ ہائی کورٹ نے ان کی طلاق کی درخواست مسترد کر دی تھی۔کپل  سبل نے عدالت عظمیٰ کی اس بنچ کے سامنے دلیل دی کہ ان کے مؤکل کی شادی "ختم" ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار اور اس کی بیوی پائل گزشتہ 15 سال سے الگ رہ رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ آئین کے آرٹیکل 142 کا استعمال کرتے ہوئے عمر کی طلاق کی درخواست منظور کی جائے۔عمر اور پائل عبداللہ کی شادی یکم ستمبر 1994 کو ہوئی تھی۔ عمر کا دعویٰ ہے کہ وہ 2009 سے الگ رہ رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ نے 'ظلم' کی بنیاد پر اپنی اہلیہ سے طلاق کی مانگ کی ہے۔

Published: undefined

دہلی ہائی کورٹ نے دسمبر 2023 میں عمر کی طلاق کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ عمر عبداللہ کے سپریم کورٹ پہنچنے سے پہلے دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس سنجیو سچدیوا اور جسٹس وکاس مہاجن کی بنچ نے سال 2023 میں فیملی کورٹ کے 2016 کے حکم کو برقرار رکھا تھا۔ فیملی کورٹ کے حکم میں کہا گیا کہ پائل عبداللہ پر لگائے گئے ظلم کے تمام الزامات واضح نہیں ہیں اور عمر عبداللہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined