نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بینچ نے پی چدمبرم کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی کی دلیلیں سننے کے بعد ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے معاملےکی سماعت کےلئے 26نومبر کی تاریخ طے کی ہے اور ای ڈی کو اس سے پہلے تک جواب سونپنے کو کہاہے۔
Published: undefined
سماعت کے دوران وکیل کپل سبل اور ابھشیک منو سنگھوی نے دلیل دی کہ پی چدمبرم پچھلے 91دنوں سے حراست میں ہیں۔لیکن انہیں ضمانت پر رہا نہیں کیاجارہا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی سماعت 26نومبر تک کےلئے ملتوی کردی۔اس سے پہلے ای ڈی کو جواب سونپنا ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پی چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کے 15نومبر کے اس فیصلے کے خلاف چیلنج کیاہے جس میں اس نے سابق مرکزی وزیر کی ضمانت عرضی مسترد کردی تھی۔ اس سے پہلے پی چدمبرم نے کہا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کا ضمانت عرضی مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔ہائی کورٹ نے گزشتہ 15نومبر کو کانگریس لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں بڑ جھٹکا دیا تھا۔جب اس نے ای ڈی سے جڑے معاملے میں انہیں ضمانت دینےسے انکار کردیاتھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وکیل کپل سبل نے سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیاتھا،جس نے کہا تھا کہ وہ اس اپیل پر منگل یا بدھ کو سماعت کرےگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined