قومی خبریں

سپریم کورٹ کی دہلی حکومت کو پھٹکار بھی اور نوٹس بھی

بینچ نے دہلی میں ٹیسٹ کرنے کی تعداد کو کم کرنے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا کہ جب مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں ٹیسٹنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تو دہلی میں یہ اور کیوں کم ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کوروناوائرس کےعلاج اور لاشوں کی بے حرمتی کو لے کر دہلی حکومت کو زبردست پھٹکار لگائی ہے اور کہا ہے کہ دہلی میں صورتحال انتہائی خوفناک اور قابل افسوس ہے۔

Published: undefined

کوڈ۔19 کے خلاف جس طرح دہلی حکومت کام کر رہی ہے اس پر جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بینچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں صورتحال انتہائی خراب ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی کی صورتحال کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے اور اس کے اسپتالوں کی جو صورتحال ہے اور جس طرح میتوں کے ساتھ برتاؤ کیا جا رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے۔بینچ نے میڈیا کی ان رپورٹوں کا حوالہ دیا جس میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ کیسے مریض کے ساتھ میت پڑی ہوئی ہے اور لاش کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ انڈین پینل کوڈ کے حساب سے لاش کی بے حرمتی بھی ایک جرم ہے ۔ بینچ نے تشار مہتا کے اس بیان پر ان سے اور دہلی حکومت کے وکیل سے پوچھا تو یہ سب جانتے ہوئے آپ نے کیا کیا؟ بینچ نے مزید کہا کہ مریض درد میں چیخ رہے ہیں اور کوئی ان کی دیکھ بھال کے لئے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جے پی کا ایک ویڈیو دکھاتا ہے کہ مریضوں کے ساتھ کتنا خراب برتاؤ کیا جا رہا ہے۔اسپتال میں میتوں کے ساتھ کسی احترام کا مظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بینچ نے مزیدکہا کہ کچھ معاملوں میں تو مرنے والوں کے اہل خانہ کو انتقال اور آخری رسومات ادا کرنے کے بارے میں نہیں مطلع کیاگیا۔ بینچ نے کہا کہ صورتحال انتہائی خراب ہے اور اس معاملہ میں مرکز کی رہنما ہدایات پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے صورتحال کو خوفناک بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی اسپتالوں میں 2500 بیڈ خالی ہیں کیونکہ وہاں کوئی جانا ہی نہیں چاہتا۔

Published: undefined

بینچ نے دہلی میں ٹیسٹ کرنے کی تعداد کو کم کرنے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا کہ جب مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں ٹیسٹنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تو دہلی میں یہ اور کیوں کم ہوگئی ہے۔ٹیسٹنگ نہ کرانا کوئی حل نہیں ہےاور ٹیسٹنگ کو بڑھانا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے تمام مماملات پردہلی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور حکومت سے تمام سوالوں کے تفصیلی جواب طلب کئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined