سپریم کورٹ نے پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سربراہ سنجے کمار مشرا کو دیے گئے تیسرے سروس ایکسٹینشن کو چیلنج پیش کرنے والی ایک عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس بی آر گوئی اور وکرم ناتھ نے کہا کہ چھ ہفتہ میں نوٹس کا جواب داخل کریں۔ عدالت عظمیٰ نے کانگریس لیڈر جیہ ٹھاکر کے ذریعہ داخل عرضی پر مرکز، ای ڈی ڈائریکٹر اور سی وی سی کمیشن سے جواب مانگا ہے۔
Published: undefined
وکیل ورون ٹھاکر اور ششانک رتنو کے ذریعہ داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ مشرا کی مدت کار میں توسیع ملک کے جمہوری عمل کو تباہ کر رہا ہے۔ کئی اہل افسران ہیں جو ای ڈی چیف کے عہدہ پر تقرری کے لیے اہل ہیں اور انھیں سی وی سی ایکٹ کے تحت مقررہ عمل کے مطابق تقرری کے مواقع سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ نمبر 2 (مشرا) کی مدت کار کو ایک سال کی مدت کے لیے نہیں بلکہ اصل تقرری دو سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ ایسے معاملوں کی زیر التوا جانچ کی آڑ میں، جن کا سرحد پار اثر ہے، ای ڈی کی مدت کار وقت وقت پر نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔ آگے کہا گیا ہے کہ مرکز اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ای ڈی کا غلط استعمال کر جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
عرضی دہندہ نے دلیل دی کہ عدالت عظمیٰ کے ایک حکم کے باوجود کہ مشرا کو کوئی ایکسٹینشن نہیں دیا جائے گا، پھر بھی حکومت نے انھیں 17 نومبر 2021 سے 17 نومبر 2022 تک دوسرا ایکسٹینشن دیا۔ اس واقعہ کے بعد عرضی دہندہ نے عرضی داخل کی۔ 18 نومبر کو سپریم کورٹ کے جج سنجے کشن کول نے ای ڈی ڈائریکٹر کے لیے پانچ سال تک کی توسیع کی اجازت دینے والے ترمیمی قانون کو چیلنج دینے والی عرضیوں کے ایک بنچ کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔
Published: undefined
کانگریس لیڈروں رندیپ سنگھ سرجے والا اور ٹھاکر، اور ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا اور ساکیت گوکھلے کے ذریعہ داخل عرضیوں میں ای ڈی ڈائریکٹر کے ایکسٹینشن کو چیلنج دیا گیا ہے۔ 5 ستمبر کو سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کے وی وشوناتھن کو موجودہ ای ڈی ڈائریکٹر مشرا کی مدت کار کے لیے دیے گئے ایکسٹینشن کی اہلیت کو چیلنج دینے والی عرضیوں کے سلسلے میں نیائے متر مقرر کیا تھا۔
Published: undefined
عرضی دہندگان نے دلیل دی ہے کہ ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کار کے لیے 5 سال تک کے ایکسٹینشن کی اجازت دینے کے لیے سی وی سی ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے آرڈیننس جاری کر کے مشرا کو دیا گیا ایکسٹینشن عدالت عظمیٰ کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز