نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ پر مہاراشٹر میں درج مجرمانہ مقدمات کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا پیرکواشارہ دیا۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جج ایم ایم سندریش کی بنچ نے سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وہ پرمبیر سنگھ کے خلاف درج فوجداری مقدمات کی تحقیقات جاری رکھے، لیکن ان مقدمات میں چارج شیٹ داخل نہ کرے۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ نے پرمبیر سنگھ پر درج مقدمات کی کسی مرکزی ایجنسی سے تحقیقات کرانا کا اشارہ دیتے ہوئے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے اپناموقف حلف نامہ کے ذریعے ایک ہفتہ میں رکھنے کو کہا اوراس معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 11 جنوری 2022 کی تاریخ مقرر کردی۔ سی بی آئی کے تحریری جواب کے بعد عدالت اگلی تاریخ پر حکم جاری کر سکتی ہے۔ اس درمیان انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1988 بیچ کے 56 سالہ افسر مسٹر سنگھ کی گرفتاری پرروک برقرار رہے گی۔ عدالت نے عبوری روک سے متعلق حکم 22 نومبر کو دیا تھا۔
Published: undefined
دورکنی بنچ کے سامنے سی بی آئی نے بتایا کہ اس کے پاس ریاست کے اس وقت کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف لگے الزامات کی جانچ کی ذمہ داری پہلے سے ہی ہے اورپرم بیر سنگھ کے معاملے کی تحقیقات کرنے میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز