سپریم کورٹ نے ہیراپھیری کی بنیاد پر گجرات کے قدآور لیڈر اور تعلیم و قانون کے وزیر بھوپندر سنگھ چوڈاسما کا انتخاب منسوخ کئے جانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر جمعہ کو روک لگا دی۔
Published: undefined
جج ایم شانتن گودر اور جج آر سبھاش ریڈی پر مشتمل بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے اور نیرج کشن کول اور چوڈاسما کے خلاف الیکشن لڑنے والے کانگریس کے امیدوار اشون راٹھوڑ کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی۔ عدالت نے راٹھوڑ کو نوٹس بھی جاری کیا۔
Published: undefined
سماعت کی شروعات میں کول نے کہاکہ ان کے موکل کا انتخاب بدانتظامی اور ہیراپھیری کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ 429پوسٹل بیلٹ کی گنتی نہیں ہوئی ہے اور یہ تعداد جیت کے اعدادو شمار سے زیادہ تھی۔ اس کے بعد سالوے نے جرح شروع کی اور کہاکہ عرضی گزار کی طرف بدانتظامی کئے جانے کی بات اندازہ کے طورپر کہی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس امیدوار کی انتخابی عرضی صرف اندازوں کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ اگر کسی طرح کے غلط کاری کی حالت ہے تو جج کو ان 429 ووٹوں کو منگوا کر یہ فیصلہ کرنا چاہئے تھا کہ یہ ووٹ ضابطوں کے تحت خارج ہوئے تھے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ جیت کا نمبر ان پوسٹل ووٹوں کی تعداد سے کم تھا لیکن یہ جج کو طے کرنا چاہئے تھا کہ کیا انتخابی نتائج ان ووٹوں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے یا نہیں؟
Published: undefined
سبل نے عدالت کو ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک نہ لگانے کی عدالت سے درخواست کی لیکن عدالت عظمی نے کہاکہ وہ اس طرح کے معاملات میں متعدد مواقع پرعبوری روک لگا چکی ہے۔ اتناکہہ کر عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی اور مدعاعلیہ کانگریس امیدوار کو نوٹس جاری کیا۔
Published: undefined
ہائی کورٹ نے کانگریس کے امیدوار اشون راٹھوڑ کی عرضی پر گزشتہ منگل کو ہی چوڈاسما کا انتخاب منسوخ کردیا تھا۔ ہائی کورٹ نے انہیں 2017میں انتخابات میں بدانتظامی اور ہیرپھیر کرنے کا قصوروار قرار دیا ہے۔ کانگریس کے امیدوار نے دھولکا اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے لیڈر بھوپندر سنگھ چوڈاسما کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
Published: undefined
چوڈاسما نے 2017 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں 327ووٹوں کے معمولی فرق سے جیت حاصل کی تھی۔ انتخابی عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ بھوپندر نے انتخابی عمل کے مختلف مرحلوں میں، خاص طورپر ووٹوں کی گنتی کے وقت بدانتظامی اور اصولو ں کی خلاف ورزی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز