قومی خبریں

کرناٹک میں موجودہ صورت حال برقرار رکھیں: سپریم کورٹ، عدالت کے حکم پر عمل کرینگے: اسپیکر

سپریم کورٹ نے کرناٹک میں 10 ایم ایل ایز کے استعفی کے معاملے میں منگل کو اگلی سماعت ہونے تک صورت حال جوں کی توں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کرناٹک میں 10 ارکان اسمبلی کے استعفی کے معاملے میں منگل کو اگلی سماعت ہونے تک موجودہ صورت حال کو برقرار رکھنے کا حکم سنایا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت بنچ نے جمعہ کو کہا کہ اس معاملے میں کچھ اہم مسائل درپیش ہیں، جن پر منگل کو اگلی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اگلی سماعت تک اس معاملے کی صورت حال جوں کی توں برقرار رکھا جائے۔

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST

سپریم کورٹ کے فیصلہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک اسمبلی کے صدر کے آر رمیش کمار نے کہا کہ عدلیہ کا وہ مکمل احترام کرتے ہیں اور عدالت عظمیٰ کے حکم کو نہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST

رمیش کمار نے صحافیوں سے کہا، ’’اگر عدالت کا حکم کچھ اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بارے میں ہے تو اس پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور اگرکوئی غلط فہمی ہوتی ہے تو ہم عدالت سے واضح کرنے اور رہنمائی کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ عدلیہ اعلیٰ ترین ہے لہٰذا کسی بھی تنازعہ کو کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی مفادات کا کوئی ٹکراؤ ہے۔‘‘

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST

اسپیکر نے جمعرات کو کہا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا وہ استعفیٰ اپنی مرضی سے دے رہے ہیں اور مجھے آئین کی دفعہ 190 اور پروسیزر پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں سیاسی بحران سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن غیر مطمئن اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کو قبول کرنے یا رد کرنے کے لیے ضابطوں پر عمل درآمد کروانا ہوگا۔

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST

واضح رہے کہ کرناٹک میں حکمراں کانگریس-جنتا دل (ایس) اتحاد کے 10 ارکان اسمبلی نے چند روز قبل اپنی رکنیت سے استعفے دے دئے تھے لیکن اسپیکر نے ان پر فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ استعفے دینے کے بعد یہ ارکان اسمبلی ممبئی چلے گئے تھے۔

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST

ان تمام قانون سازوں نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کر کے کہا تھا اسمبلی کے اسپیکر جان بوجھ کر استعفی قبول نہیں کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے، عدالت نے انہیں 6 بجے تک اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے حاضر ہونے کے لئے کہا تھا۔

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST

اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے یہ بھی ہدایت دی تھی کہ اسمبلی کے اسپیکر اس معاملے میں جمعہ کو سماعت کے دوران پیش رفت سے مطلع کریں۔ باغی اراکین اسمبلی جمعرات کو عدالت کی ہدایت کے مطابق اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے اور انہوں نے پھر سے اپنے استعفی اسپیکر کو سونپے تھے۔

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jul 2019, 6:10 PM IST