نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز کرناٹک کے زیر بحث حجاب تنازعہ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تاہم بنچ میں شامل دونوں ججوں جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی رائے مختلف رہی۔ جسٹس ہیمنت گپتا نے جہاں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضیوں کو منسوخ کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا۔ وہیں، جسٹس سدھانشو دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ کو منسوخ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاب پہننا کسی کی پسند کا معاملہ ہے اور اس پر پابندی عائد نہیں کیا جا سکتی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کرناٹک حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے اور ہائی کورٹ کے اس حکم کو برقرار رکھنے کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں داخل کی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی مسلسل 10 دن تک سماعت کی اور اس دوران مسلم فریق کے ساتھ اسکولوں کے ذمہ داران، اساتذہ اور کرناٹک حکومت کی جانب سے خیالات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
حجاب پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچنے والے عرضی گزاروں نے مذہبی آزادی کے حق کی دلیل دی، جبکہ اس کے جواب میں ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ اسکول کالج میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined