قومی خبریں

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے سی جے آئی کو لکھا خط، سپریم کورٹ احاطہ میں 2 اہم ہستیوں کا مجسمہ لگانے کی گزارش

روہت پانڈے نے کہا کہ 26 اپریل کو لکھا گیا خط موجودہ چیف جسٹس کے نوٹس میں ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد اور پہلے جج جسٹس ایچ جے کانیا کا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز لانے کے لیے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سی جے آئی چندرچوڑ / آئی اے این ایس</p></div>

سی جے آئی چندرچوڑ / آئی اے این ایس

 
IANS

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں سپریم کورٹ احاطہ میں ملک کے پہلے صدر اور پہلے چیف جسٹس کا مجسمہ نصب کرنے سے متعلق عرضداشت پر غور کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس تعلق سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سکریٹری روہت پانڈے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 26 اپریل کو لکھا گیا خط موجودہ چیف جسٹس کے نوٹس میں ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد اور پہلے جج جسٹس ایچ جے کانیا کا مجسمہ نصب کرنے کی تجویز لانے کے لیے ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ مجسمے دو انتہائی اہم ہستیوں کے لیے سچی خراج عقیدت کی شکل میں کام کریں گے اور انھیں دروازہ ’سی‘ اور ’ڈی‘ کے پاس نصب کرنے کی تجویز ہے جہاں چھوٹے پارک کے آرائش کا کام چل رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس خط میں سپریم کورٹ سے بار ایسو سی ایشن نے گزارش کی ہے کہ مذکورہ دو شخصیات کا مجسمہ نصب کرنے سے متعلق ہدایت جاری کی جائے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے میں عزت مآب کا شکرگزار رہوں گا اگر آپ اس گزارش پر غور کر سکیں اور بتائے گئے پارک میں مذکورہ مجسمے نصب کرنے کا امکان تلاش کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ کو ضروری ہدایت جاری کر سکیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined