سپریم کورٹ نے پورے ملک کے پولیس اسٹیشنوں میں ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ موٹر حادثوں کے معاملات کی تحقیقات اور اس سے متعلق دعووں کے تصفیہ کے لیے سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
Published: undefined
جسٹس ایس اےنذیر اور جسٹس جےکے مہیشوری کی بنچ نے ریاستوں کو تین ماہ کے اندر پولیس اسٹیشنوں میں ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کسی حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تین ماہ کے اندر کلیمز ٹریبونل میں حادثے کی اطلاع کی رپورٹ درج کرے۔
Published: undefined
بنچ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ "ریاست کے محکمہ داخلہ کے سربراہ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل موٹر سے متعلق دعووں کے معاملات کی تحقیقات اور سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تھانوں میں یا کم از کم شہر کی سطح پر ایک خصوصی یونٹ تشکیل دیں گے۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد متعلقہ تفتیشی افسر موٹر وہیکل ترمیمی رولز 2022 کے مطابق کام کرے اور 48 گھنٹوں کے اندر پہلی حادثے کی رپورٹ کلیمز ٹریبونل کو پیش کرے۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ کا حالیہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر آیا، جس نے موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل (ایم اے سی ٹی) کے حکم کے خلاف دائر اپیل کو خارج کر دیا تھا۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ کے دو ججوں کے بنچ نے کہاکہ "مقدمہ درج کرنے والا افسر متعلقہ گاڑی کے رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کی فٹنس، پرمٹ اور دیگر معاون دستاویزات کی تصدیق کرے گا اور کلیمز ٹریبونل کے سامنے رپورٹ پیش کرے گا۔ متعلقہ پولیس افسر تمام دستاویزات قواعد کے مطابق مقامی زبان میں یا انگریزی میں جمع کرائے جائیں گے۔ دعویدار/قانونی نمائندوں کی طرف سے دائر کی گئی پہلی دعویٰ کی درخواست کو برقرار رکھا جائے گا اور بعد میں دعوے کی درخواستوں کو منتقل کر دیا جائے گا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز