نئی دہلی: منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے دہلی حکومت کے سابق وزیر صحت ستیندر جین کی خرابی صحت کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے انہیں 6 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ ستیندر جین گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید ہیں اور گزشتہ روز سے لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال میں داخل انہیں اور انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ستیندرد جین کل جمعرات کو تہاڑ جیل کے باتھ روم میں گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ فی الحال آئی سی یو میں ہیں اور ان کی صحت مستحکم ہے۔ شام 4 بجے ایل این جے پی اسپتال کی طرف سے ان کی صحت کے حوالے سے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
عبوری ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اس دوران ستیندر جین دہلی سے باہر نہیں جا سکتے اور وہ میڈیا کے سامنے کسی طرح کی بیان بازی نہیں کریں گے۔ ستیندر جین کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے ان کی خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس سنجے کرول پر مشتمل سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے 22 مئی کو کہا تھا کہ وہ جمعہ کو درخواست کی سماعت کرے گی۔
Published: undefined
ای ڈی نے ستیندر جین کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ ستیندر جین دہلی حکومت میں جیل اور صحت کے وزیر رہ چکے ہیں، اس لیے ایل این جے پی اسپتال کی رپورٹ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایمس کے ڈاکٹروں کا ایک آزاد میڈیکل بورڈ ان کی صحت کی جانچ کرے اور اس کی بنیاد پر اگر یہ محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ضمانت دی جانی چاہیے تو عدالت اپنا فیصلہ لینے میں آزاد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined