قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کار 15 ستمبر تک بڑھانے کو دی منظوری، مرکز نے لی راحت کی سانس

سالیسٹر جنرل نے آج سماعت کے دوران عدالت سے کہا کہ ہم جانتے ہیں آپ نے انھیں ہٹانے کی ہدایت دی ہے، لیکن حالات غیر معمولی ہیں، فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کو لے کر دورہ نومبر میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

مرکزی حکومت نے آج اس وقت راحت کی سانس لی جب سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت کار کو 15 ستمبر تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ حالانکہ مرکز نے مطالبہ کیا تھا کہ سنجے کمار کی مدت کار 15 اکتوبر تک بڑھائی جائے، لیکن 27 جولائی کو اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے 15 ستمبر تک کا وقت دیا اور کہا کہ یہ منظوری ملک کے مفاد کو دیکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

Published: undefined

آج ہوئی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہم نے سبھی عرضی دہندگان کو مطلع کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ نے انھیں (ای ڈی ڈائریکٹر کو) ہٹانے کی ہدایت دی ہے، لیکن حالات غیر معمولی ہیں۔ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو لے کر دورہ نومبر میں ہے۔ اس دلیل پر جسٹس بی آر گوئی نے کہا کہ کیا آپ یہ شبیہ نہیں بنا رہے ہیں کہ باقی سبھی افسران نااہل ہیں؟ صرف ایک ہی افسر کام کرنے میں اہل ہے؟

Published: undefined

جسٹس گوئی کے تبصرہ پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ نااہلیت کی بات نہیں ہے، بات قیادت کی ہے۔ یہ افسر (ای ڈی ڈائریکٹر) تقریباً 5 سال سے اس معاملے کی تیاری سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کو جو ریٹنگ ملے گی اس کا ملک کو وسیع پیمانے پر فائدہ ملے گا۔ ورلڈ بینک کی کریڈٹ ریٹنگ وغیرہ پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ اس پر جسٹس گوئی نے کہا کہ ہم نے وقت دیا تھا کہ ایجنسی  میں قیادت کی تبدیلی ہو سکے۔

Published: undefined

سماعت کے دوران مرکز کی طرف سے پیش سالیسٹر جنرل کی باتوں پر ابھشیک منو سنگھوی اعتراض ظاہر کیا۔ انھوں نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایسی شبیہ بنا رہے ہیں جیسے ملک کی ساری ذمہ داری ایک ہی شخص (سنجے مشرا) کے کندھوں پر ہے۔ اس شخص کو دو سال پہلے عہدہ سے ہٹانا تھا۔ ایف اے ٹی ایف ریویو تو ایک سال تک چلے گا۔ اس طرح سے تو انھیں 2024 تک کی مدت کار کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ کیا ان کی دلیلوں کو قبول کیا جا سکتا ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ دراصل انھوں نے جو قانون بنایا تھا، وہ صرف ایک شخص کے لیے ہی تھا۔ کسی نہ کسی طریقے سے ان کو عہدہ پر بنائے رکھنے کی کوشش ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا کہ سپریم کورت نے 11 جولائی کو ہی حکم صادر کر دیا تھا، لیکن مرکزی حکومت 26 جولائی تک انتظار کرتی رہی۔ اگر وہ شخص اتنا ہی ضروری ہے تو اسے خصوصی مشیر بنا لیجیے، اس طرح کی درخواست (ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کار بڑھانے کی) قانونی عمل کا غلط استعمال ہے۔

Published: undefined

دراصل ای ڈی ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت کار کی توسیع کو ناجائز ٹھہرائے جانے کے کچھ دن بعد مرکز نے ایف اے ٹی ایف کا ریویو جاری رہنے کے مدنظر انھیں 15 اکتوبر تک عہدہ پر برقرار رکھنے کی اجازت کے لیے بدھ (26 جولائی) کو عدالت کا رخ کیا تھا۔ آج اسی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے 11 جولائی کو صادر کیے گئے اپنے حکم میں سنجے مشرا کی مدت کار کو تیسری توسیع دیے جانے کو ناجائز ٹھہراتے ہوئے ان کی توسیع شدہ مدت کار کو گھٹا کر 31 جولائی کر دیا تھا۔ لیکن اب تازہ فیصلے کے بعد وہ ای ڈی ڈائریکٹر عہدہ پر 15 ستمبر تک برقرار رہ سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined