نئی دہلی: سپریم کورٹ قانون کی طالبہ سے عصمت دری معاملے میں سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند اترپردیش میں چلنے والے مقدمے کو دہلی منتقل کرنے کی عرضی پر پیر کے روز سماعت کرے گا۔ سینئر وکیل کالِن گونجالوِس نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے۔ ملزم صاحبِ اثرورسوخ ہے اور متاثرہ اور اس کے اہل خانہ سمیت اس کے والد کو خطرہ ہے۔ چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے لیے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی۔
Published: undefined
متاثرہ اور اس کے والد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور سپریم کورٹ سے جان کی سلامتی کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس بوبڈےنے مسٹر گونجالوِس سے کہا کہ وہ پولیس سکیورٹی کےلیے سب سے پہلے ریاستی حکومت کے سامنے درخواست کریں ۔سوامی چنمیانند کو گذشتہ 20 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کا ٹرسٹ شاہجہاں پور لاء کالج چلاتا ہے۔اسی کالج میں متاثرہ پڑھتی تھی۔ سوامی چنمیانند نے مبینہ طور پر اس کا ریپ کیا تھا۔ لاء کی 23 برس کی طالبہ نے جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی تھی۔ بعدازاں گزشتہ سال اگست میں کچھ دن تک اس کا کوئی سراغ نہیں لگا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دخل دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات پر تشکیل اترپردیش پولیس کا خصوصی تفتیشی دستہ (ایس آئی ٹی) نے سوامی چنمیانند کو گرفتار کیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے تین فروری کو اسے ضمانت دے دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined