نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نوئیڈا کی 40 منزلہ دو رہائشی عمارتوں کے معاملے میں فلیٹ خریداروں کو ان کے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر پرائیویٹ تعمیراتی کمپنی ’سپرٹیک‘ کو بدھ کے روز سرزنش کی اور اگلی سماعت 17 جنوری تک عدالتی حکم کے مطابق رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔
Published: undefined
یہ معاملہ اتر پردیش کے نوئیڈا میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی دو 40 منزلہ رہائشی عماتوں سے وابستہ ہے۔ ان عمارتوں کوعدالت عظمیٰ کے حکم پر منہدم کرنے کا عمل جاری ہے۔ عدالت نے انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرانے کا حکم دیا تھا۔
Published: undefined
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سپرٹیک کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل کو زبانی حکم دیا کہ متعلقہ کمپنی پیر سے پہلے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ادائیگی کرنے کا انتظام کرے۔ بیچ نے توہین عدالت کی عرضی کی سماعت کے دوران سخت تبصرے کے ساتھ اپنے سابقہ حکم پر عملدرآمد کرنے کو کہا۔ یہ عرضی دونوں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کے دوران فلیٹ کے خریداروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سال 31 اگست کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں نوئیڈا میں سپر ٹیک کی جانب سے بنائے گئے دو 40 منزلہ عمارتوں ( ٹوئن ٹاور) کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عرضی گزاروں کا الزام ہے کہ ادائیگی کے معاملے میں سپر ٹیک کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ عرضی گزاروں کا الزام ہے کہ کمپنی بار بار ٹال مٹول رویہ اپنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ کہا جاتا ہے کہ آؤ اور پیسے لے لو، لیکن وہاں جانے کے بعد کمپنی کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ کچھ رقم کٹوتی کے ساتھ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔
Published: undefined
عرضی میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم میں نہ تو فلیٹس کے لیے ادا کی گئی رقم کی واپسی کے لیے رقم کی کٹوتی کرنے اور نہ ہی قسطوں پر ادائیگی کرنے کو کہا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نوئیڈا اتھارٹی سے اس ایجنسی کے نام دینے کے لئے کہا ہے جسے ’سپرٹیک ایمرالڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ٹوئن ٹاوروں‘ کو منہدم کرنے کا کام دیا جائے گا۔ بنچ نے اتھارٹی کو اگلی سماعت پر 17 جنوری کو اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز