نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کے دہلی ریاست کے صدر منوج تیواری کو منگل کو سرزنش لگاتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ قانون اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں۔جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بینچ نے طنزیہ لہجے میں کہا، ’’آپ نے ایسا بیان دیا ہے کہ 1000جائیداد ایسی ہیں جو سیل ہونی چاہئے، آپ فہرست دیں ہم آپ کو سیلنگ افسر بنا دیں گے۔‘‘
عدالت نے یہ بات اس وقت کہی جب تیواری کی جانب سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ نے کہا کہ دارالحکومت میں من چاہے طریقےسے سیلنگ کا کام ہورہا ہے، دہلی میں ہزاروں جگہوں پر غلط طریقےسے سیلنگ ہوئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ تیواری ایک ہفتے میں اس کی معلومات حلف نامے کے ذریعہ دیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تیواری نے گزشتہ 16ستمبر کو شمال مشرقی دہلی کےہی گوکل پور گاؤں کے ایک مکان کی سیلنگ توڑی تھی۔اس کے بعد عدالت کی جانب سے تشکیل نگرانی کمیٹی نے عدالت کی توہین کا معاملہ دائر کیاہے۔معاملے کی سماعت تین اکتوبر کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز