قومی خبریں

سنی دیول لاپتہ! بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو تلاش کرنے کے لیے لگے پوسٹر

پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن پر اداکار اور گرداسپور ایم پی سنی دیول کی گمشدگی کے پوسٹر لگے نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں کا الزام ہے کہ لوک سبھا الیکشن ہوئے ایک سال گزر گیا اور وہ ایک بار بھی گرداسپور نہیں آئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گرداسپور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایسا وہ پوسٹر ظاہر کر رہے ہیں جو پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن پر چسپاں ہیں۔ دراصل سنی دیول کے گمشدہ ہونے کا پوسٹر گرداسپور کی سڑکوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر لگے ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ طویل مدت سے اپنے پارلیمانی حلقہ میں نہ جانے کے سبب لوگوں نے ان کے گمشدہ ہونے کے پوسٹر لگائے ہیں۔ پوسٹر لگائے جانے پر سنی دیول کی جانب سے رد عمل آیا ہے۔

Published: undefined

مقامی لوگوں نے سنی دیول پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے اس امید سے سنی دیول کو الیکشن میں کامیاب کر کے لوک سبھا میں بھیجا گیا تھا کہ وہ ترقی کے لیے کام کریں گے۔ اس کے علاوہ بڑے پروجیکٹ لے کر آئیں گے جس سے بڑھ رہی بے روزگاری کم ہوگی۔ لیکن ہوا یہ کہ سنی دیول نے الیکشن جیتنے کے بعد ایک بھی دورہ نہیں کیا۔

Published: undefined

سنی دیول کے لاپتہ والے پوسٹر پر کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ ’’اس میں کوئی حیران کرنے والی بات نہیں ہے۔ ان کے والد دھرمیندر کے ساتھ بھی بیکانیر میں یہی بات ہوئی تھی۔ گرداسپور کے لوگوں نے ایک مناسب لیڈر کو منتخب کرنے کا موقع گنوا دیا۔ سنیل جاکھڑ پھر سے وہاں سے انتخابی میدان میں اترے تھے۔ اگر وہ منتخب ہوتے تو پارلیمنٹ میں گرداسپور کی آواز پہنچتی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ 2019 میں ہوئے لوک سبھا الیکشن میں گرداسپور سیٹ سے بی جے پی کی طرف سے کھڑے ہوئے سنی دیول کو کامیابی ملی تھی۔ لوگوں نے اس امید سے ان کو فتحیاب کیا تھا کہ وہ ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں گے، لیکن فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے کافی ناراض ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined