قومی خبریں

بابری مسجد سے دستبرداری: کیا یوگی حکومت کے دباؤ میں ہے سنی وقف بورڈ؟

سنی وقف بورڈ چیئرمین کے ذریعہ بابری مسجد مقدمہ سے دستبردار ہونے کا حلف نامہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد مسلم طبقہ یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ کیا بورڈ نے یوگی حکومت کے دباؤ میں یہ قدم اٹھایا؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت اراضی مقدمہ اپنے آخری لمحات میں ہے اور بدھ کو سماعت کے 40ویں اور آخری دن ایک مسلم فریق سنی وقت بورڈ نے سنسنی خیز قدم اٹھاتے ہوئے اس معاملہ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ سنی وقف بورڈ اجے بشٹ عرف یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے ماتحت کام کرتا ہے اس لئے سنی وقف بورڈ کے بابری مسجد سے دستبردار ہونے کے ساتھ ہی چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور عام لوگ بالخصوص مسلم طبقہ سے وابستہ افراد یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ سنی وقف بورڈ نے یوگی حکومت کے دباؤ میں تو یہ فیصلہ نہیں لیا!

Published: undefined

بدھ کے روز سپریم کورٹ میں بابری مسجد معاملہ کی سماعت کے 40 ویں اور آخری دن چیف جسٹس رنجن گگوئی نے اشارہ دیا ہے کہ سماعت 5 بجے تک ختم ہو جائے گی۔

قبل ازیں، اتر پردیش سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے عدالت عظمیٰ میں درخواست داخل کر کے کہا کہ وہ خود کو اس مقدمہ سے علیحدہ کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حوالہ سے سری رام پانچو کے ذریعے ایک حلف نامہ داخل کیا گیا ہے، جوکہ سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے ثالثی پینل کے رکن ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دو روز قبل ہی سری رام پانچو فاروقی کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

Published: undefined

دو روز قبل جب وہ عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے یہ کہا تھا کہ سنی وقت بورڈ کو اضافی سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ اب اس راز سے پردہ ہٹ چکا ہے کہ انہوں نے اضافی سیکورٹی کا مطالبہ کیوں کیا تھا! حالانکہ وقف کی طرف سے کوئی درخواست عدالت میں پیش کی گئی ہے اس کی تصدیق تاحال نہیں ہو پائی ہے کیوں کہ عام طور پر اس طرح کا فیصلہ لینے کے لئے بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد لازمی ہوتا ہے اور اس معاملہ میں ایسا نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اجے بشٹ حکومت نے مسلم فریق پر مقدمہ سے دستبردار ہونے کا دباؤ ڈالا ہو۔ اس سے پہلے وہ راجیو دھون کو ہٹانے کی کوشش کر چکے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے یہی کام ثالثی پینل کے ذریعے کرنے کی کوشش کی۔ پھر انہوں نے سنی وقف بورڈ سے کچھ ایسے بیان دلوائے جن میں تضاد تھا اور جن سے غفلت پیدا ہوئی۔ یہ ان کی آخری کوشش تھی۔

Published: undefined

تاہم ، ’دی وائر‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، سنی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اب اس معاملے میں پیش کی گئی اپنی درخواستوں پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتا ہے۔

سماعت پر نظر رکھنے والے ایک ذرئع نے بدھ کی صبح ’دی وائر‘ سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ایک مفاہمت نامہ سپریم کورٹ میں داخل کیا گیا ہے لیکن اس کے حوالہ سے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined