لکھنؤ: اتر پردیش میں گزشتہ کچھ مہینوں سے کورونا کے معاملوں میں ہو رہی کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے نئے احکامات کے مطابق اس رکشا بندھن سے یوپی کو پوری طرف انلاک قرار دے یا جائے گا۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو یہاں کووڈ 19 کے انتظام کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم 09 کی میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں کووڈ کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اتوار کے ریاست گیر ہفتہ وار بند کے نظام کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
Published: 20 Aug 2021, 3:40 PM IST
اس سے قبل ریاست میں ہفتہ اور اتوار کے روز کورونا کرفیو نافذ ہوتا تھا لیکن گزشتہ 11 اگست سے ہفتہ کے کرفیو کو ختم کر دیا گیا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ریاست میں اب کورونا کی صورت حال پوری طرح قابو میں ہیں۔
Published: 20 Aug 2021, 3:40 PM IST
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر موثر کنٹرول کے ساتھ زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔ آج ریاست کے 15 اضلاع علی گڑھ، امیٹھی، بدایوں، بستی، دیوریا، فرخ آباد، ہمیر پور، ہردوئی، ہاتھرس، کاس گنج، مہوبا، مرزا پور، سنت کبیر نگر، شراوستی اور شاملی میں ایک بھی کووڈ کے مریض نہیں ہے۔ یہ اضلاع کووڈ انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ روزانہ اوسطا ڈھائی لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ مثبت شرح 0.01 ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح 98.6 فیصد ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کیے گئے دو لاکھ 33 ہزار 350 نمونوں کی جانچ میں 58 اضلاع میں انفیکشن کا ایک بھی نیا کیس نہیں ملا جبکہ 17 اضلاع میں مریض ایک ڈیجیٹ میں پائے گئے۔ فی الحال ریاست میں فعال کووڈ کیسوں کی تعداد کم ہوکر 408 رہ گئی ہے۔
Published: 20 Aug 2021, 3:40 PM IST
اب تک ریاست میں 07 کروڑ 01 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ کووڈ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ 06 کروڑ 24 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ 05 کروڑ 26 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی ہے ، جبکہ دونوں خوراکیں حاصل کرنے والوں کی تعداد جلد ہی ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
Published: 20 Aug 2021, 3:40 PM IST
خیال رہے کہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں دو دنوں کا اختتام ہفتہ کرفیو انلاک کے عمل کے دوران بھی نافذ تھا۔ جب صورت حال قابو میں آنے لگی تو حکومت کی جانب سے مال اور ملتی پلیکس کھولنے کی اجازت فراہم کر دی اور بازار بھی کھول دئے گئے۔ لیکن اب جبکہ یوپی کے 60 اضلاع کورونا سے پاک قرار دئے جا چکے ہیں، ایسے حالات میں حکومت نے ویک اینڈ کرفیوں سے راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر، ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان ملک بھر سے کورونا کے 36571 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ تاہم ان میں سے تقریباً 58 فیصد معاملے تنہا کیرالہ سے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں بیشتر ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس کے باوجود ملک بھر سے درج کئے جانے والے کورونا کیسز میں سے 85 فیصد کا تعلق 5 ریاستوں سے ہے۔
Published: 20 Aug 2021, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Aug 2021, 3:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز