قومی خبریں

گرمی کی چھٹیاں: بچوں کی دینی اور دنیاوی تربیت کا سنہری موقع

گرمی کی چھٹیوں میں منظم منصوبہ بندی کے ذریعہ والدین بچوں کی اصلاح ،کردار اور شخصیت سازی کی عمدہ کوشش کر سکتے ہیں اور بچوں کی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

والدین کو بچوں کی دینی و دنیاوی تربیت کا ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہیں۔ اچھی تربیت بچوں کی روحانی غذا ہوتی ہے جو ان کو فضولیات، لغویات اور منکر ات سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ ایک بچے کی تربیت ایک گھر ،ایک خاندان، ایک صحت مند معاشرے کی تربیت ہے۔

Published: undefined

گرمی کی چھٹیاں جہاں طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے لیے نوید مسرت ہوتی ہیں وہیں والدین کو بچوں کی دینی و دنیاوی تربیت کا ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہیں۔ بچوں کو با مقصد سرگرمیوں میں مصروف رکھنا والدین کی اہم ذمہ داری ہے جو اصل مقصد حیات کو سمجھنے میں ان کی معاونت کرتی ہیں۔ جسمانی غذا کے ساتھ اچھی اور اعلیٰ صفات سے آراستہ تربیت بچوں کی روحانی غذا ہوتی ہے ۔جو بچوں کو فضولیات، لغویات اور منکر ات سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ ایک بچے کی تربیت ایک گھر ،ایک خاندان، ایک صحت مند معاشرے کی تربیت ہے۔

Published: undefined

عام دنوں میں اسکول کی روز مرہ نصابی سرگرمیوں، تعلیمی مصروفیت اور وقت کی قلت کی وجہ سے والدین بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کی سلسلے میں خو د کو مجبور محسوس کرتے ہیں۔ گرمی کی چھٹیوں میں منظم منصوبہ بندی کے ذریعہ والدین بچوں کی اصلاح ،کردار اور شخصیت سازی کی عمدہ کوشش کر سکتے ہیں اور بچوں کی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ گرمی کی چھٹیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی طلبہ و طالبات منصوبے بناتے ہیں لیکن چھٹیاں ختم ہونے کے بعد وہ کف افسوس ملتے ہیں کہ میں نے تو کچھ کیا ہی نہیں، ساری چھٹیاں یوں ہی گزر گئیں۔ اس کے لیے سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اپنی ڈائری یا نوٹ بک میں چھٹیوں میں انجام دینے والے کاموں کی ایک فہرست بنا لی جائے۔ جو کام مکمل ہوتے جائیں ان پر نشان لگاتے جائیں۔ اگر چھٹیوں کا استعمال منصوبہ بند طریقے سے کرنے میں کامیابی حاصل کر لیں تو یہ چھٹیاں بہت بڑی نعمت ثابت ہو سکتی ہیں۔ سہولت اور ذوق کے مطابق مندرجہ ذیل پوائنٹس پر عمل کر کے چھٹیوں کو مفید اور یادگار بنایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اچھی کتابوں کا مطالعہ

اگر آپ چاہیں تو بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ کتابوں کا انتخاب آپ اپنی پسند کے مطابق کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کی دلچسپی سائنسی موضوعات میں ہے تو سائنسی کتابیں، اگر آپ ادب سے دلچسپی رکھتے ہیں تو اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کے ناول، افسانے یا شعری مجموعے کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اگر رجحان مذہب کی طرف زیادہ ہے تو قرآن کے تراجم و تفاسیر، احادیث و فقہ کی کتابوں کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

سمر کیمپ کا اہتمام

گرمی کی چھٹیوں میں خاص طور پر سمر کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے جو بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی آبیاری اور معلومات میں بھی اضافہ کرتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کے بچے کل کا روشن مستقبل ہیں۔

Published: undefined

غذا کا خیال

موسم کی شدت کے پیش نظر بچوں کی صحت کا خیال رکھنا اور انہیں گرمی اور دھوپ سے بچانا بھی بے حد ضروری ہے۔ اس کے لیے دن کے اوقات میں ان ڈور سرگرمیاں ترتیب دیں اور سہ پہر میں کھیلنے کودنے باہر نہ نکلیں۔ گرمی میں مشروبات اور سادہ غذا کا شیڈول ترتیب دیں۔

Published: undefined

مستقبل کی منصوبہ بندی

ہر طالب علم کی زندگی کا کوئی ہدف اور نصب العین ہوتا ہے۔ مثلاً کوئی ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تو کوئی انجنیئر، کسی کو سول سرویسز میں جانے کی تمنا ہوتی ہے تو کوئی درس و تدریس کے شعبہ میں اپنا کیریر بنانا چاہتا ہے۔ ایک ذہین طالب علم اپنے ہدف کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھتا ہے اور ہدف تک پہنچنے کے لیے منصوبے بناتا ہے۔ گرمی کی چھٹیوں میں ہمارے پاس اضافی وقت ہوتا ہے۔ ساتھ ہی مقابلہ جاتی امتحانات میں کس طرح کے سوالات پوچھے جاتے ہیں ؟ان کی تیاری کے لیے کون سی کتابیں معاون ہو سکتی ہیں ؟جیسے اہم پوائنٹس نوٹ کرنے کی کوشش کریں۔ یہ پوائنٹس مستقبل کی تیاری میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔

چھٹیاں ختم ہونے سے قبل جائزہ

چھٹیوں میں کیے گئے ان کاموں کا جائزہ لیں جن کی آپ نے فہرست بنائی تھی اور اندازہ لگائیں کہ آپ نے اپنی چھٹیوں کا استعمال کس طرح کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined