قومی خبریں

کانگریس ہماچل پردیش میں اپنی مدت کار پورا کرے گی، بی جے پی کی سازش ناکام ہو چکی ہے: سکھوندر سنگھ سکھو

وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے سی آر پی ایف اور ہریانہ پولیس کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھیج کر ہماچل میں اقتدار پلٹنے کی سازش کی، وہ ناکام ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو</p></div>

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو

 

تصویر سوشل میڈیا

ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخاب کے دوران پیش آئے واقعہ کے بعد سیاسی ہلچل بڑھی ہوئی ہے۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے بی جے پی پر آج زوردار انداز میں حملے کیے اور اس پر سنگین الزامات بھی عائد کیے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی پہاڑی ریاست میں کانگریس حکومت گرانے کی سازش کر رہی ہے، لیکن وہ سازش ناکام ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح سے انھوں نے سی آر پی ایف اور ہریانہ پولیس کے ساتھ ہیلی کاپٹر بھیج کر ہماچل پردیش میں اقتدار پلٹنے کی سازش تیار کی، وہ ناکام ہو گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ سکھو نے بدھ کے روز اسمبلی میں بجٹ پر اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرے گی۔ جمہوریت میں سچائی کی جیت ہوتی ہے۔ ہمارے اراکین اسمبلی نے آج بجٹ پاس کیا، ہم سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی ہے، لیکن اس کوشش کو ناکام کر دیا گیا ہے اور ہماری حکومت یقینی طور سے پانچ سال مکمل کرے گی۔

Published: undefined

بی جے پی پر حملوں کی بارش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ وہ اپنے سبھی اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جو بی جے پی کی لالچ سے دور رہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ نیم فوجی دستہ، سی آر پی ایف اسمبلی کے اندر آ رہے تھے۔ جمہوریت میں یہ کیسے ممکن ہے؟ یہ ہماری اسمبلی ہے۔ وہ سیاسی فائدہ کے لیے جو طریقے اختیار کر رہے ہیں، وہ قابل مذمت ہے۔ وہ راتوں رات ہمارے اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کی پیشکش کر کے خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں ان سبھی اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے اتحاد کی طاقت دکھائی ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز راجیہ سبھا انتخاب میں کراس ووٹنگ کرنے والے اراکین اسمبلی سے متعلق بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ ان میں سے ایک نے معافی مانگی ہے۔ سکھو نے کہا کہ اراکین اسمبلی میں سے ایک (جس نے راجیہ سبھا انتخاب میں بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیا تھا) نے معافی مانگی ہے کیونکہ اس نے پارٹی کو دھوکہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’میں اس کا نام نہیں لینا چاہتا۔ اس نے کہا کہ اس نے فیصلے میں غلطی کی ہے۔‘‘

Published: undefined

اسمبلی میں بی جے پی اراکین اسمبلی کے ہنگامے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہاڑی ریاست نے ایسی غنڈہ گردی کبھی نہیں دیکھی۔ اپوزیشن لیڈر جئے رام ٹھاکر کے اس دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہ وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، سکھو نے کہا کہ میں نے کئی افواہیں سنی ہیں جس میں جئے رام ٹھاکر مجھ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ لیکن جئے رام ٹھاکر کانگریس پارٹی کا فیصلہ کیسے لے سکتے ہیں؟

Published: undefined

وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ انھوں نے اسپیکر کے مارشلوں اور اسپیکر کے ساتھ لڑائی کی۔ ہم نے ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں مارشل کے ذریعہ باہر کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ اسپیکر کے احکامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ وہ اسمبلی میں غلط سلوک کر رہے تھے۔ اسمبلی میں اس طرح کی غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ سکھو نے کہا کہ ہماچل نے ایسے مناظر نہیں دیکھے ہیں۔ ہماچل دیوی دیوتاؤں کی ریاست ہے۔ یہ ایک ایسی ریاست ہے جہاں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدوار کے حق میں کراس ووٹنگ کرنے والے باغی کانگریس اراکین اسمبلی سے متعلق سکھو نے کہا کہ جس طرح سے انھوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے، مجھے لگتا ہے آنے والے وقت میں عوام انھیں جواب دے گی۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ریاستی وزیر وکرمادتیہ سنگھ کا استعفیٰ کانگریس پارٹی نے منظور نہیں کیا ہے اور ان کے عدم اطمینان کو دور کرنے کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ سکھو نے کہا کہ وکرمادتیہ میرے چھوٹے بھائی ہیں، ان کا استعفیٰ قبول کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کی کچھ شکایتیں ہیں جنھیں دور کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined