جیل میں بند ٹھگ سکیش چندرشیکھر نے ایک بار پھر چٹھی لکھی ہے۔ لیکن اس بار چٹھی نہ ہی دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کے تعلق سے ہے، اور نہ ہی بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے لیے۔ انھوں نے خط میں اڈیشہ ریل حادثہ میں متاثر ہوئے افراد کو مدد پہنچانے کی پیشکش کی ہے۔ منڈولی جیل میں بند سکیش نے تازہ خط مرکزی وزیر ریل کو لکھا ہے۔ انھوں نے اپنے خط میں اڈیشہ ریل حادثہ میں متاثر ہوئے کنبوں کو معاشی مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔ سکیش نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ کنبوں کی مدد کے لیے 10 کروڑ روپے کی مالی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
سکیش نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اڈیشہ ریل حادثہ کے بارے میں جان کر وہ گزشتہ کئی دنوں سے بہت غمزدہ ہیں۔ وہ حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کے لیے دعا کرتے ہیں۔ سکیش کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے لیے زندگی میں کچھ آسانیاں میسر ہو جائیں۔ انھوں نے وزیر ریل سے ان کی تجویز کو قبول کرنے کی گزارش بھی کی۔
Published: undefined
اپنے خط میں سکیش چندرشیکھر نے کہا کہ وہ جن روپیوں سے اڈیشہ ٹرین حادثہ کے متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وہ اس نے پوری طرح قانونی طریقے سے کمائے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کے دستاویزات بھی پیش کیے جا سکتے ہیں۔ خط میں سکیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے جو راحت و بچاؤ کام کیے ہیں، ان کی بھی تعریف کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined