مہاٹھگ کے نام سے مشہور سکیش چندرشیکھر نے ایک بار پھر منڈولی جیل سے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے اداکارہ کو 11 اگست کو ان کے یومِ پیدائش پر ایک ’سپر سرپرائز‘ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے وکیل اننت ملک کے ذریعہ جاری خط میں سکیش نے جیکلین کے لیے اپنی محبت اور انھیں کتنا یاد کر رہے ہیں، اس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈس میں ان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سپراسٹار کہا تھا۔
Published: undefined
سکیش نے خط میں لکھا ہے ’’مائی لو، مائی بے بی جیکلین، مائی بوما، میں نے 28 اپریل کو فلم فیئر ایوارڈس دیکھا، مجھے یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ آپ آؤٹ اسٹینڈنگ ہیں، آپ کا پرفارمنس سب سے اچھا تھا۔ پورے شو میں آپ کا ڈانس ایکٹ بہت ہی شاندار تھا۔ بے بی آپ سپر ہاٹ لگ رہی تھیں اور آپ نے مجھے اپنی محبت میں مزید پاگل بنا دیا ہے۔ میرے پاس کوئی لفظ نہیں ہے، آپ ایک سپر اسٹار، مائی بے بی گرل ہیں۔‘‘
Published: undefined
اپنے خط میں سکیش نے آگے لکھا ہے ’’میں تمھیں اپنی زندگی میں پا کر خوش قسمت بن گیا۔ بوٹا بوما، میں تمھیں اپنا سب کچھ مانتا ہوں اور بے انتہا پیار کرتا ہوں۔ ہر سیکنڈ میں تمھارے بارے میں سوچتا ہوں، تمھیں پتہ ہے کہ میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں۔‘‘ پھر وہ لکھتا ہے ’’میں آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں، ساتھ ہی آپ کے یوم پیدائش کے لیے میرے پاس ایک سپر سرپرائز ہے۔ آپ اسے پسند کریں گی، میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں! انتظار نہیں کر سکتا! بے بی میں بس یہی چاہتا ہوں کہ آپ مسکراتے رہیں، میں یہاں ہوں، سچائی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، فکر مت کرو بے بی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined