سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اتوار کی علی الصبح ایک فوجی اہکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کر دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے پنار علاقے میں فوج کی 14 آر آر سے وابستہ ایک فوجی اہلکار نے اتوار کی علی الصبح قریب پونے چار بجے دوران ڈیوٹی اپنی ہی بندوق سے اپنا کام تمام کیا۔
Published: undefined
مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی سیتندرا کمار تومر ساکن مورینہ مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کی آواز سنتے ہی مہلوک فوجی کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں لت پت دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ستندرا کمار کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
Published: undefined
دریں اثنا ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع شری پد نائیک نے گزشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined