کورونا میں مبتلا شخص کے ذریعہ خودکشی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں اور یہ سلسلہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اب تازہ ترین خبروں کے مطابق تمل ناڈو میں ایک ضعیف العمر شخص نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر اپنی جان دے دی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق واقعہ تمل ناڈو کے مدورائی کا ہے جہاں ایک بزرگ شخص کی کورونا وائرس رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد اسے کوارنٹائن سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بزرگ نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کی پیر کی صبح اسپتال میں موت ہوگئی۔
Published: undefined
خبر رساں ادارہ یو این آئی کے ذریعہ اس سلسلے میں دی گئی ایک رپورٹ میں پولس کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ مرنے والے کی شناخت پی دھنوش کوڈی کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر 65 سال تھی۔ دھنوش شہر کے پلنگناتھم علاقہ کا رہنے والا ہے۔ بزرگ کی کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد تروپرن کنڈرم میں ہفتہ کے روز اسے تیاگ راج کالج آف انجینئرنگ میں کوارنٹائن سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ بزرگ کو کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد اس کے رشتہ داروں نے گھر سے نکال دیا تھا۔ بزرگ کے لار کا نمونہ ٹیسٹ کے لئے لیا گیا تھا جو کل پازیٹو آیا تھا۔
Published: undefined
پولس نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ کورونا سے متاثرہ ہونے اور کنبہ کے اراکین کے اسے چھوڑنے کے بعد وہ افسردہ تھے اور کل شام انہوں نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ عمارت سے کودنے کے بعد ان کے سر پر سنگین چوٹیں آئیں اور پاؤں کے ساتھ ساتھ ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔ انہیں فوری طور پر سرکاری راجا جی اسپتال لے جایا گیا جہاں سنگین چوٹوں کی وجہ سے آج صبح ان کی موت ہوگئی۔ تروپرکنڈرم پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز