قومی خبریں

پھر بڑھی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت، غیر سبسیڈی سلنڈر 60 روپے مہنگا

مودی حکومت میں مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ پانچ مہینے میں ایل پی جی قیمت میں چھ مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مودی حکومت میں دیوالی سے قبل لوگوں کو کوئی تحفہ تو نہیں ملا لیکن مہنگائی کا کرنٹ ضرور لگ گیا ہے۔ لگاتار بڑھ رہی مہنگائی کے درمیان ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت 2.94 روپے بڑھی ہے۔ یہاں قابل غور یہ ہے کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں گزشتہ پانچ مہینے میں 6 مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔

Published: undefined

انڈین کارپوریشن کے تازہ بیان کے مطابق سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بدھ کی درمیانی شب سے 502.40 روپے سے بڑھ کر 505.34 روپے فی سلنڈر ہو گیا ہے۔ بغیر سبسیڈی والے سلنڈر کی قیمت دہلی میں تقریباً 880 روپے تھی جو اب بڑھ کر تقریباً 940 روپے ہو گئی ہے۔ انڈین کارپوریشن نے اپنے بیان میں بڑھی قیمتوں سے متعلق بتایا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ کے سبب ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined