عمان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق یمن کی طرف جانے والا آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام پریسٹیج فالکن بتایا جاتا ہے جس پر سوار عملے کے 16 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے کے 16 ارکان میں سے 13 ہندوستانی اور تین سری لنکا کے شہری بتائے جاتے ہیں تاہم وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں اس کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔
Published: undefined
عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق تیل کے اس جہاز پر مشرقی افریقی ملک کوموروس کا جھنڈا تھا۔ منگل کو یہ آئل ٹینکر عمان کی مرکزی صنعتی دوقم بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا تھا اور ابھی تک عملے کے ارکان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ ٹینکر یمن کی طرف جا رہا تھا کہ دوقم بندرگاہ کے قریب الٹ گیا۔ ٹینکر کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق ٹینکر میں سوار افراد کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈوبنے والا ٹینکر تقریباً 117 میٹر لمبا ہے اور اسے سال 2017 میں بنایا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined